ضلع لیہ
| ضلع لیہ | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| صدر مقام | لیہ |
| صوبہ | پنجاب |
| محل وقوع | 30.97 درجے شمال، 70.93 درجے مشرق |
| رقبہ | 6291 مربع کلومیٹر |
| بلندی | 143 میٹر (469.16 فٹ) از سطحِ سمندر |
| آبادی | 11,21,951 بمطابق 1998ء |
| زبانیں | اردو، پنجابی، سرائیکی، ھریانوی |
| منطقۂ وقت | عالمی معیاری وقت + 5 |
| رمزِ بعید تکلم | 0606 |
| تحصیلیں | 3 |
| صوبہ پنجاب میں ضلع لیہ کا محل وقوع | |
ضلع لیہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر لیہ ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق لیہ کی آبادی 11,21,951 تھی۔ ضلع لیہ میں عمومی طور پر اردو، پنجابی، سرائیکی، ھریانوی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 6291 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 143 میٹر (469.16 فٹ) ہے۔ لیہ کا زیادہ تر حصہ صحرائی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے۔ تاہم اس کی شرح خواندگی جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے زیادہ ہے۔ لیہ ایک بڑی تعداد میں پیشہ ور اور ہنر مند لوگ پیدا کر رہا ہے۔
فہرست |
تاریخ [ترمیم]
محمد بن قاسم نے ہندو راجا داہر کو شکست دے کر یہاں اسلامی حکومت کی نیو اٹھائی۔ پھر یہاں کئی مسلمان اور غیر مسلم حکمران راج کرتے رہے۔ مغلیہ دور میں بلوچ قبیلے یہاں آباد ہو گئے اور آہستہ آہستہ پورے علاقے پر حکمران ہو گئے۔ احمد شاہ ابدالی نے انہیں اپنا مطیع بنایا۔ بعد میں رنجیت سنگھ نے انہں شکست دے کر اس علاقے پر قبضہ کر لیا۔ انگریزوں نے رنجیت سنگح کے بعد یہاں پنجے گاڑے اور قیام پاکستان تک یہاں حکمرانی کرتے رہے۔
آب و ہوا [ترمیم]
گرمیوں میں درجہ حرارت 42 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جبکہ سردیوں میں درجہ حرارت 14 درجے سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو جاتا ہے۔ اوسطاً سالانہ بارش 18 ملی میٹر ہے۔ مجموعی طور پر لیہ کی آب و ہوا گرم خشک ہے۔
فصلیں [ترمیم]
گندم، جوار، چنا، باجرا
صنعتیں [ترمیم]
قالین، دریاں، کپاس بیلنے، کاغذ، گتہ، چینی بنانے کے کارخانے
تحصیلیں [ترمیم]
اسے انتظامی طور پر تین تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جو درج ذیل ہیں۔
|
|||||||||||||