ضلع نواب شاہ

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ضلع  نواب شاہ
نوابشاه
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
صدر مقام نواب شاہ
صوبہ سندھ 
رقبہ 4502 مربع کلومیٹر
آبادی 1،071،533 بمطابق 1998ء
زبانیں سندھی، پنجابی، اردو
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +5
رمزِ ڈاک 67450
رمزِ بعید تکلم 244
نائب ناظم عبد الحق جمالی [1]
تحصیل
نواب شاہ
دولت پور
سکرنڈ
دوڑ



صوبہ سندھ کے نقشے میں ضلع نواب شاہ محل وقوع
اس خانے میں: معائنہ · بحث · ترمیم

ضلع نواب شاہ پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔

ضلع کے کل رقبہ 4502 مربع کلومیٹر ہے جبکہ 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق اس کی کل آبادی 1،071،533 ہے۔

فہرست

[ترمیم] تاریخ

نواب شاہ 1935ء میں سندھ کو الگ صوبہ بنائے جانے سے قبل ہی ضلع کی حیثیت رکھتا تھا، جو اسے 1912ء میں عطا کی گئی۔ ضلع کا نام 1881ء میں سن، دادو سے ہجرت کر کے اس علاقے میں آباد ہو کر نواب شاہ کی بنیاد رکھنے والے سید نواب شاہ سے موسوم ہے۔ 1912ء میں جب نواب شاہ کو ضلعی حیثیت ملی تھی تو اس میں 7 تحصیلیں تھیں کنڈیارو، نوشہرو فیروز، مورو، سکرنڈ، نواب شاہ، سنجھورو اور شہدادپور۔ ان میں سے نوشہرو فیروز اب الگ ضلعی حیثیت رکھتا ہے۔

[ترمیم] محل وقوع

نواب شاہ وسطی سندھ میں دریائے سندھ کے مشرقی کناروں پر واقع ہے۔ ضلع نواب شاہ کے شمال میں ضلع نوشہرو فیروز، شمال مشرق اور مشرق میں ضلع خیرپور، مشرق میں ضلع سانگھڑ، جنوب میں ضلع مٹیاری اور جنوب مغرب اور جنوب میں ضلع جامشورو واقع ہے۔ دریائے سندھ اس کی مغربی سرحد بناتا ہے۔

[ترمیم] انتظامی تقسیم

انتظامی طور پر ضلع نواب شاہ 4 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

[ترمیم] نیا نام

ستمبر 2008ء میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی جانب سے ایک متفقہ قرارداد منظور کیے جانے کے بعد ایک متنازع قدم اٹھاتے ہوئے ضلع کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سے موسوم کرتے ہوئے ضلع شہید بے نظیر آباد کا نام دیا گیا۔ [2]

سید نواب شاہ کے وارثوں اور عام افراد کی جانب سے حکومتی اقدام کو نہیں سراہا گیا، [3] یہی وجہ ہے کہ یہ نام ابھی تک قبولیت عام حاصل نہیں کر سکا۔

[ترمیم] ذرائع نقل و حمل

ضلع نواب شاہ قومی شاہراہ پر واقع ہے جو اس کے قلب سے گزرتی ہوئی ضلع نوشہرو فیروز میں داخل ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں نواب شاہ ہوائی اڈہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ موسمیاتی یا دیگر وجوہات کی بناء پر کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے میں ناکام جہاز اسی ہوائی اڈے پر اترتے ہیں۔

[ترمیم] اہم شخصیات

پاکستان کے موجودہ صدر آصف علی زرداری کا تعلق اسی ضلع سے ہے۔ ان کی ہمشیرہ فریال ٹالپر گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں ضلعی ناظمہ منتخب ہوئیں۔ بعد ازاں قومی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر آپ نے ناظمہ کے عہدے سے استعفے دے دیا۔ فی الوقت ناظم کی ذمہ داریاں نائب ناظم کے سپرد ہیں اور ضلع ناظم کا عہدہ خالی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ضلع سے متعدد دیگر اہم شخصیات بھی نمودار ہیں، جن میں چند درج ذیل ہیں:

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ
  2. ^ ضلع نواب شاہ کو بے نظیر سے موسوم کر دیا گیا - روزنامہ ڈان 17 ستمبر 2008ء
  3. ^ ضلع نواب شاہ کو بے نظیر سے موسوم کر دیا گیا - روزنامہ ڈان 17 ستمبر 2008ء
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں