ضلع نوشہرو فیروز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ضلع  نوشہرو فیروز
نوشهرو فيروز
عمومی معلومات
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صدر مقام نوشہرو فیروز
صوبہ سندھ 
آبادی 1،087،571 بمطابق 1998ء
زبانیں سندھی، پنجابی، اردو
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +5
ناظم غلام رسول جتوئی[1]
نائب ناظم علی عالمانی بلوچ
تحصیل
بھریا
کنڈیارو
مورو
نوشہرو فیروز
محراب پور
مٹھیانی


صوبہ سندھ کے نقشے میں ضلع نوشہرو فیروزکا محل وقوع

ضلع نوشہرو فیروز پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔

آخری قومی مردم شماری 1998ء کے مطابق اس کی کل آبادی 1،087،571 ہے جس میں سے 17.32 فیصد شہروں میں مقیم ہے۔

محل وقوع[ترمیم]

ضلع نوشہرو فیروز وسطی اور شمالی سندھ کے درمیان دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ اس کے مشرق و شمال مشرق میں ضلع خیرپور، شمال میں ضلع لاڑکانہ، مغرب میں ضلع دادو، جنوب مغرب میں ضلع جامشورو اور جنوب میں ضلع نواب شاہ واقع ہے۔ قومی شاہراہ (این-5) نواب شاہ سے ہوتی ہوئی اس ضلع میں داخل ہوتی ہے اور یہاں سے ضلع خیرپور میں داخل ہوتی ہے۔

انتظامی تقسیم[ترمیم]

انتظامی طور پر ضلع نوشہرو فیروز 6 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

مشہور شخصیات[ترمیم]

ضلع نوشہرو فیروز سے قومی سیاست کی ایک اہم شخصیت نمودار ہوئی یعنی غلام مصطفی جتوئی۔ آپ وزیر خارجہ بھی رہے اور ایک مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر بھی فائز رہے تاہم انہوں نے وزارت عظمیٰ نگران کی حیثیت سے سنبھالی۔ آپ کا انتقال 20 نومبر 2009ء کو لندن میں ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ