ضلع ٹنڈو الہ یار
وکیپیڈیا سے
| ضلع ٹنڈو الہ یار | |
| ٽنڊو اله يار | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| صدر مقام | ٹنڈو الہ یار |
| صوبہ | سندھ |
| آبادی | 307،000 بمطابق 2006ء |
| زبانیں | سندھی اردو |
| منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت +5 |
| ناظمہ | راحیلہ مگسی |
| نائب ناظم | فیض الحق صابر قائم خانی |
| تحصیل | 3 چمبڑ جھنڈو مری ٹنڈو الہ یار |
| صوبہ سندھ میں ٹنڈو الہ یار کا محل وقوع | |
ضلع ٹنڈو الہ یار پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے جس کا ضلعی صدر مقام ٹنڈو الہ یار شہر ہے۔
2005ء سے قبل یہ ضلع حیدرآباد کا حصہ تھا، تاہم سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کے عہد میں اسے الگ ضلعی حیثیت دی گئی۔ انتظامی طور پر ضلع ٹنڈو الہ یار تین تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
یہ تین تحصیلیں مزید 19 انتظامی اکائیوں یونین کونسلوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔ 2006ء کے اندازوں کے مطابق ٹنڈو الہ یار کی آبادی 3 لاکھ سے زائد ہے۔
ٹنڈو الہ یار اپنے آموں کی وجہ سے ملک بھر میں معروف حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں سے ملک اور بیرون ملک آم برآمد کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں گنے کی کاشت بھی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔
|
|||||||||||||