ضلع گھوٹکی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ضلع  گھوٹکی
گھوٽڪي
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
صدر مقام گھوٹکی
صوبہ سندھ 
آبادی 970،549 بمطابق 1998ء
زبانیں سندھی
اردو
پنجابی
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +5
ناظم علی گوہر مہر
نائب ناظم عبد اللہ خان
تحصیل
ڈہرکی
گھوٹکی
میرپور ماتھیلو
اوباوڑو
خان گڑھ



صوبہ سندھ کے نقشے میں ضلع گھوٹکی کا محل وقوع
اس خانے میں: معائنہ · بحث · ترمیم

ضلع گھوٹکی پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق ضلع کی کل آبادی 970،549 ہے۔ ضلعی صدر مقام میرپور ماتھیلو ہے۔ ضلع گھوٹکی کی سرحدیں مشرق میں بھارت، جنوب اور جنوب مغرب میں ضلع سکھر، مشرق میں ضلع کندھکوٹ اور شمال میں پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد سے ملتی ہیں۔

سندھ کو پنجاب اور سرحد سے منسلک کرنے والی مرکزی ریلوے لائن اسی ضلع سے ہو کر گزرتی ہے اور یہاں کا ریتی ریلوے اسٹیشن پنجاب سے قبل سندھ میں ریل گاڑی کا آخری پڑاؤ ہے۔

فہرست

[ترمیم] انتظامی تقسیم

ضلع مندرجہ ذیل تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

[ترمیم] آبادیاتی خصوصیات

ضلع کی بیشتر آبادی مذہب اسلام کی پیرو ہے۔ 93.06 فیصد لوگ مسلمان ہیں جبکہ ہندو سب سے بڑی اقلیت ہیں جو کل آبادی کا 6.68 فیصد ہیں۔ ان کے علاوہ عیسائی، احمدی اور دیگر اقلیتیں بھی یہاں رہتی ہیں۔

اہم زبانوں میں سندھی سب سے بڑی زبان ہے جو 92.29 فیصد لوگ بولتے ہیں۔ اس کے بعد اردو 3.08 فیصد کے ساتھ دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ پنجابی 2.92 فیصد، سرائیکی 0.60 فیصد، بلوچی 0.53 فیصد اور پشتو 0.28 فیصد آبادی کی زبان ہے۔

[ترمیم] مشہور شخصیات

ضلع گھوٹکی سے چند ہی شخصیات سیاست کے قومی منظر نامے پر جلوہ افروز ہوئیں، جن میں سے اہم درج ذیل ہیں:

[ترمیم] بیرونی روابط

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں