طاقت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

توانائ energy پیدا کرنے یا توانائ energy خرچ کرنے یا کام کرنے کی رفتار کو طاقت power کہتے ہیں۔
اگر ایک موٹر پمپ سے پانی کی ٹنکی بھرنے میں دو گھنٹے لگتے ہیں جبکہ دوسرا پمپ وہی ٹنکی ایک گھنٹے میں بھر سکتا ہے تو دوسرا پمپ پہلے پمپ سے دوگنا طاقتور ہے کیونکہ اس نے نصف وقت میں اتنا ہی کام کر دیا۔

اکائ[ترمیم]

بین الاقوامی نظام اکائیات میں طاقت کو واٹ watt میں ناپا جاتا ہے۔ ایک واٹ سے مراد ایک سیکنڈ میں ایک جول joule کام کرنے کی قابلیت ہے۔
دوسرے نظاموں میں طاقت کو ہارس پاور horse power, فٹ پاونڈ foot pound وغیرہ میں ناپتے ہیں۔ ایک فٹ پاونڈ سے مراد ایک پاونڈ وزن کو ایک سیکنڈ میں ایک فٹ بلند کرنے کی قابلیت ہے
ایک ہارس پاور برابر ہوتا ہے 550 فٹ پاونڈ فی سیکنڈ کے یا 746 واٹ کے۔
ائر کنڈشنر air conditioner کی طاقت کو ٹن میں ناپتے ہیں۔ اگر ایک ائر کنڈشنر ایک ٹن کا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ ائر کنڈشنر کا وزن ایک ٹن ہے بلکہ اسکا مطلب یہ ہے کہ ایک ٹن برف 24 گھنٹوں میں پگھل کر جتنی ٹھنڈک پیدا کرتی ہے اتنی ہی ٹھنڈک یہ ائر کنڈشنر 24 گھنٹوں میں پیدا کر سکتا ہے۔

مزید دیکھیئے[ترمیم]

واٹ watt


Disambig.svg

یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ ضد ابہام صفحات کی مزید تفصیل کیلیے ملاحظہ فرمائیں ویکیپیڈیا:ضد ابہام

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=طاقت&oldid=606566’’ مستعادہ منجانب