طاہر حسین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بالی وڈ اداکار ، ہدایت کار اور فلمساز۔ مشہور بالی وڈ اداکار عامر خان کے والد۔ 1938 میں پیدا ہوئے۔ طاہر حسین اپنے وقت کے نامور ہدایت کار اور فلمساز ناصر حسین کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔

ہدایت کاری[ترمیم]

طاہر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور معاون ہدایت کار کے شروع کیا۔ سنہ انیس سو پچاس میں انہوں نے فلم ’تم سا نہیں دیکھا‘ اور ’دل دے کے دیکھو‘ میں ہدایت کاری کی۔ اس کے بعد اداکاری اور پروڈکشن تک محدود ہو گئے لیکن ایک طویل وقفے کے بعد انہوں ہدایت کاری کے میدان میں پھر قدم رکھا۔ اپنے بیٹے عامر اور جوہی چاولہ کے ساتھ انہوں نے فلم ’تم میرے ہو‘ بنائی۔

اداکاری[ترمیم]

پھر انہوں نے اداکاری کے میدان میں طبع آزمائی کی۔ فلم ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘، ’جنم جنم کا ساتھ‘ اور ’پیار کا موسم‘ میں انہوں نے چھوٹے رول کیے۔ لیکن اداکاری میں کامیابی نہ ملنے کے بعد انہوں نے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا۔

پروڈکشن[ترمیم]

راج کپور کی فلم تیسری منزل میں پروڈکشن ایگزیکٹو بنے۔ پھر ’جب پیار کسی سے ہوتا‘ اور ’دل دے کے دیکھو‘ جیسی فلمیں بنائیں۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی تشکیل کی جس کے تحت انہوں نے کئی فلمیں جیسے ’کارواں‘، ’ہمارا خاندان‘ اور ’زخمی‘ بنائیں جو قابل ذکر ہیں۔

انتقال[ترمیم]

دو فروری دو ہزار دس کو اپنے بیٹے عامر خان کے فلیٹ میں ان پر دل کا کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔