طیورالفردوس

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
طیور الفردوس
طائر الفردوس اصغر کا بالغ نر،Paradisaea minor
طائر الفردوس اصغر کا بالغ نر،
Paradisaea minor
حیاتیاتی جماعت بندی
مملکت: Animalia
قسمہ: Chordata
جماعت: Aves
طبقہ: Passeriformes
ذیلی طبقہ : Passeri
خاندان: Paradisaeidae
Vigors, 1825
Genera & Species

13 Genera

40 Species

طیور الفردوس (birds of paradise) کو طیور الجنت ، فردوسی پرندے یا جنت کے پرندے بھی کہا جاسکتا ہے اور ان طیور (واحد:طائر) سے مراد حیاتیاتی جماعت بندی کے ان ارکان کی ہوتی ہے جنہیں جنتخن (paradisaeidae) نامی خاندان میں شمار کیا جاتا ہے گویا یوں کہہ سکتے ہیں کے خاندان جنتخن میں شامل پرندوں کو طیور الفردوس کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ بیان ہوا کہ طیور اصل میں طائر کی جمع ہے اور ایک پرندے کے لیۓ طائر الفردوس کی اصطلاح آئے گی ، بطور واحد کی صورت میں ایک قابل توجہ بات یہ ہے کہ طائر فردوس کو حضرت جبرائیلALAYHE.PNG کا لقب بھی تسلیم کیا جاتا ہے؛ مذکورہ بالا تمام الفاظ کی اردو موجودگی کو لغات میں دیکھا جاسکتا ہے[1]۔ مزید یہ کہ ایک خاندان مجمع النجوم بنام طیار میں شامل ایک مجمع النجوم کو بھی طائر الفردوس (apus) کہا جاتا ہے۔ یہ پرندے اپنے نر کے بال و پر (plumage) کی دیدہ زیبی کے لیۓ مشہور ہیں ، ان کی یہ خوبصورتی نا صرف ان کے پروں (wings) کے شوخ رنگوں سے نمایاں ہوتی ہے بلکہ ان میں طویل اور نمائشی ریاش (feathers) بھی پیدا ہوتے ہیں جو کہ پروں ، چونچ اور سر سے آغاز پاتے ہیں۔ یہ فردوسی پرندے ؛ مشرقی انڈونیشیا ، پاپوا نیو گنی اور مشرقی آسٹریلیا میں دیکھے جاتے ہیں۔

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ ایک روئے خط اردو لغت
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں