ظہارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ظہارہ کی اقسام ؛ یہ تقسیم اسکے خلیات کی شکل اور تہوں کی تعداد کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

ظہارہ (epithilum) اصل میں جانداروں کے جسم کی اندرونی اور بیرونی تہہ یا پوست (یہاں پوست سے مراد غلاف یا استر کی ہے نا کہ جلد کی) کو کہا جاتا ہے۔ یہ تہہ خلیات سے بنی ہوئی ہوتی ہے اور بیرونی طور پر جلد پر سب سے باہر والی تہہ کی صورت میں بھی پائی جاتی ہے اور اسی طرح اندرونی اعضاء کی سب سے اندر والی تہہ بھی بناتی ہے۔ اسی طرح یہ ظہارہ کی تہہ خون کی رگوں اور سیالہ کی نالیوں کی اندرونی اور بیرونی تہہ بھی تیار کرتی ہے۔ علم نسیجیات (histology) میں ظہارہ کی جماعت بندی اس میں موجود خلیات کی شکل اور انکی طبقہ دار یا مطبق پرتوں کی تعداد کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]