عاصم بن عمر بن قتادہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(عاصم بن عمر سے رجوع مکرر)
عاصم بن عمر بن قتادہ
معلومات شخصیت
پیدائشی نام عربی: عاصم بن عمر بن قتادة
رہائش مدینہ منورہ  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کنیت ابو عمر ، ( ابو عمرو )
لقب اوسی انصاری ظفری مدنی
عملی زندگی
طبقہ تابعين
ابن حجر کی رائے ثقہ عالم بامغازی
پیشہ محدث،  مورخ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عاصم بن عمر بن قتادہ ، عمر بن عبدالعزیز کے عہد کے معروف عالم فاضل ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حالات و اخلاق اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے غزوات و سراپا کے سب سے بڑے ماہر اور فاضل سمجھے جاتے تھے۔ چنانچہ عمر بن عبدالعزیز نے انھیں اس کام پر مقرر کیا کہ جامع دمشق میں بیٹھ کر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو آقائے دوجہاں کے مبارک حالات و واقعات بطور درس سنایا کریں۔ یہ ذمہ داری اپنی وفات تک سر انجام دیتے رہے اور اس عرصہ میں ہزاروں لوگوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سوانح حیات سے آگاہ کیا۔

اس فاضل جلیل تابعی کا انتقال بعد 120ھ میں ہوا۔ سیرت رسول کے مصنف ڈاکٹر محمد حسین ہیکل کے مطابق یہ سب سے پہلے بزرگ ہیں، جنھوں نے فن سیرۃ کی ابتدا کی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا،مصنف،سید قاسم محمود،ص-1021