عالمی ادارہ محنت
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عالمی ادارہ محنت International Labour Organization Organisation internationale du Travail Organización Internacional del Trabajo |
|
|---|---|
| قسم تنظیم | اقوام متحدہ ادارہ |
| ترخیمات | ILO |
| سربراہ | Juan Somavia, سبکدوش; Guy Ryder اکتوبر 2012 سے 5 سال کی مدت شروع |
| حیثیت | فعال |
| تاسیس | 1919 |
| صدر دفاتر | جنیوا, سویٹزر لینڈ |
| موقع حبالہ | www.ilo.org |
عالمی ادارہ محنت (ILO)اقوام متحدہ کا مخصوص ادارہ ہے جو بین الاقوامی سطح پر مزدوروں کے حقوق اور محنت و مشقت کے امور بارے کام کر رہا ہے۔ اس ادارے کا مرکزی دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم ہے۔ اس کے مرکزی دفتر کے علاوہ سیکریٹریٹ بھی قائم ہے جو کہ عالمی دفتر برائے محنت کے نام سے موسوم ہے۔ عالمی ادارہ محنت کو 1969ء میں اس کی خدمات کے صلے میں نوبل انعام برائے امن سے بھی نوازا گیا تھا۔