یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(عالمی ثقافتی ورثہ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
World Heritage logo.png

"یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ" ایسے مقام (جنگل، پہاڑ، جھیل، صحرا، یادگار، عمارت یا شہر) کو کہا جاتا ہے جسے بین الاقوامی عالمی ثقافتی ورثہ پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کے تعلیمی سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی مرتب کردہ فہرست کے لیے نامزد یا اس میں شامل کیا گیا ہو۔ یہ منصوبہ ثقافتی یا قدرتی اہمیت کے حامل مقامات کی فہرست مرتب کرنے اور ان کی حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ مختلف شرائط کے تحت مندرج مقامات کو عالمی ورثہ فنڈ میں سے رقوم فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ منصوبہ "عالمی ثقافتی و قدرتی ورثے کی حفاظت کے حوالے سے میثاق" کے ذریعے شروع ہوا جسے یونیسکو کی مجلس عمومی نے 16 نومبر 1972ء کو اختیار کیا۔ اس وقت سے 184 ممالک (بمطابق جولائی 2007ء) اس کنونشن کی توثیق کر چکے ہیں۔ 2007ء کے مطابق 142 ممالک کے 851 مقامات اس فہرست میں شامل ہیں جن میں 660 ثقافتی، 166 قدرتی اور 25 مخلوط خصوصیات کے حامل ہیں۔ ہر عالمی ورثے کا حامل مقام اس ملک کی ملکیت ہے جہاں وہ واقع ہے لیکن مستقبل میں بنی نوع انسان کے لیے اسے محفوظ رکھنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ مختلف خطوں میں واقع مقامات کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

خطہ قدرتی ثقافتی مخلوط کل  %
افریقہ 33 38 3 74 9%
عرب ریاستیں 3 58 1 62 7%
ایشیا بحر الکاہل 45 126 11 182 21%
یورپ اور شمالی امریکہ 51 358 7 416 49%
لاطینی امریکہ اور کیریبین 34 80 3 117 14%


عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی اجلاس [ترمیم]

مقام # 86: میمفس اور اس کا گورستان، بشمول جیزہ کے اہرام۔
مقام # 114: تخت جمشید (ایران
مقام # 438: دیوار چین (چین)
سینٹ پیٹرز برگ (روس)کا تاریخی مرکز اور نواح


عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی فہرست میں شامل مقامات میں انتظامی معاملات پر غور کے حوالے سے سال میں متعدد بار اجلاس منعقد کرتی ہے لیکن World Heritage Committee Session نامی اجلاس سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے جس میں مختلف مقامات کو عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ سالانہ اجلاس دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتا ہے۔ پیرس (فرانس) ، جہاں یونیسکو کے صدر دفاتر واقع ہیں ، کے علاوہ یہ اجلاس صرف عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے رکن ممالک میں ہی منعقد ہو سکتا ہے جس کے لیے انہیں کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

اجلاس سال تاریخ میزبان شہر ملک
1 1977 27 جون تا یکم جولائی پیرس فرانس کا پرچم فرانس
2 1978 5 تا 8 ستمبر واشنگٹن ڈی سی ریاستہائے متحدہ امریکہ کا پرچم ریاستہائے متحدہ امریکہ
3 1979 22 تا 26 اکتوبر قاہرہ و لگژور مصر کا پرچم مصر
4 1980 یکم تا 5 ستمبر پیرس فرانس کا پرچم فرانس
5 1981 26 تا 30 اکتوبر سڈنی آسٹریلیا کا پرچم آسٹریلیا
6 1982 13 تا 17 دسمبر پیرس فرانس کا پرچم فرانس
7 1983 5 تا 9 دسمبر فلورنس اٹلی کا پرچم اٹلی
8 1984 29 اکتوبر تا 2 نومبر بیونس آئرس ارجنٹائن کا پرچم ارجنٹائن
9 1985 2 تا 6 دسمبر پیرس فرانس کا پرچم فرانس
10 1986 24 تا 28 نومبر پیرس فرانس کا پرچم فرانس
11 1987 7 تا 11 دسمبر پیرس Flag of France.svg فرانس
12 1988 5 تا 9 دسمبر براسیلیا Flag of Brazil.svg برازیل
13 1989 11 تا 15 دسمبر پیرس فرانس کا پرچم فرانس
14 1990 7 تا 12 دسمبر بانف کینیڈا کا پرچم کینیڈا
15 1991 9 تا 13 دسمبر کارتھیج تیونس کا پرچم تیونس
16 1992 7 تا 14 دسمبر سانتا فی ریاستہائے متحدہ امریکہ کا پرچم ریاستہائے متحدہ امریکہ
17 1993 6 تا 11 دسمبر کارٹینا کولمبیا کا پرچم کولمبیا
18 1994 12 تا 17 دسمبر فوکٹ تھائی لینڈ کا پرچم تھائی لینڈ
19 1995 4 تا 9 دسمبر برلن جرمنی کا پرچم جرمنی
20 1996 2 تا 7 دسمبر مریدا میکسیکو کا پرچم میکسیکو
21 1997 یکم تا 6 دسمبر نیپلز اٹلی کا پرچم اٹلی
22 1998 30 نومبر تا 5 دسمبر کیوٹو جاپان کا پرچم جاپان
23 1999 29 نومبر تا 5 دسمبر مراکش شہر مراکش کا پرچم مراکش
24 2000 27 نومبر تا 2 دسمبر کیرنز آسٹریلیا کا پرچم آسٹریلیا
25 2001 11 تا 16 دسمبر ہیلسنکی Flag of Finland (bordered).svg فن لینڈ
26 2002 24 تا 29 جون بڈاپسٹ ہنگری کا پرچم ہنگری
27 2003 30 جون تا 5 جولائی پیرس فرانس کا پرچم فرانس
28 2004 28 جون تا 7 جولائی سوزو چین کا پرچم چین
29 2005 10 تا 17 جولائی ڈربن جنوبی افریقہ کا پرچم جنوبی افریقہ
30 2006 8 تا 16 جولائی ولنیئس Flag of Lithuania.svg لتھووینیا
31 2007 23 جون تا یکم جولائی کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کا پرچم نیوزی لینڈ
32 2008 2 تا 10 جولائی کیوبک شہر کینیڈا کا پرچم کینیڈا

بیرونی روابط [ترمیم]