عالمی جہازرانی سیارچی نظام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

عالمی جہازرانی سیارچی نظام (Global navigation satellite system)، سیارچی جہازرانی نظامات (satellite navigation systems) کی ایک کُلّی اِصطلاح ہے. یہ نظامات آزادانہ ارض فضائی (geo-spatial) مقامشناسی کو عالمی سرپوشی کے ساتھ مہیّا کرتے ہیں.
یہ نظامات کئی سیارچوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو ایسے اِشارات کی ترسیل کرتے ہیں جس کے ذریعے چھوٹے برقی وصولے اپنے مقام، رفتار اور سمت کا تعیّن کرتے ہیں.

2007ء تک، ریاستہائے متحدّہ امریکہ کا نائیوسٹار عالمی مقامشناسی نظام واحد مکمل فعال عالمی جہازرانی سیارچی نظام ہے. رُوس کا گلوناس ابھی مکمل فعلی حالت میں نہیں ہے. یورپی اِتحاد کا گلیلیو عالمی مقامشناسی نظام ابھی اِبتدائی مراحل میں ہے اور 2013ء تک زیرِ عمل ہونے کو ہے. چین کا کمپاس مقامشناسی نظام ابھی اِرتقائی مراحل میں ہے. بھارت کا بھارتی سیارچی نظام برائے خطی جہازرانی (Indian regional navigational satellite system) بھی 2012ء تک مکمل فعال ہونے کو ہے.







مزید دیکھئے[ترمیم]