عالی والا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(عالی والا، پاکستان سے رجوع مکرر)

عالی والا(انگریزی: Aaliwala) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع ڈیرہ غازی خان پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ ویسے یہ شہر مشہور تو عالی والا کے نام سے ہے لیکن اس کا اصل نام علیانی والا ہے یعنی کہ علیانی قبیلہ کا گڑھ۔۔۔۔

تاریخ[ترمیم]

سرسبز لہلہاتے کھیتوں سے معمور عالی والا، ڈیرہ غازی خان کے جنوب مشرق اور دریائے ً سندھ سے چھ میل مغرب میں آباد تاریخی قصبہ ہے۔عالی والا پانچ صدیاں قبل (لغاری قبیلہ) کی شاخ کے سردار عالی خاں علیانی بلوچ نے آباد کیا جن کا خاندان آج تک اس علاقہ پر بر سر اقتدار ہے۔ اس کی آبادی تقریباً 40000 نفوس پر مشتمل ہے ۔

عالی والاکی تاریخ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں قدیم وسط بستی میں موجود مسجد کے احاطے میں موجود جناب مکی صاحب کا مزار ہے جو 70ھ میں محمد بن قاسم کے ساتھ مکہ سے برصغیر میں آے ً۔ اور عالی والا میں تبلیغ اسلام کا عظیم کام سر انجام دیا اور یہاں وفات پائی۔

عالی والا کے اولیا ءکرام میں سید کرم شاہ بُخاری، پیر محمد خان کلہوڑو مولوی اللہ وسایا صاحب سرفہرست ہیں۔

سیاست و حکومت[ترمیم]

  • سردار بلوچ خان علیانی بلوچ ،
  • سردارصاحب خاں علیانی بلوچ ،
  • سردار جمال خان علیانی بلوچ ،
  • سردارغلام رسول خان علیانی بلوچ نمبردار،
  • سردار عبد الرحمن خان علیانی بلوچ نمبردار۔
  • سردار عبد العزیز خان علیانی بلوچ نمبردار چیرمین۔
  • سردارفیص محمدخان علیانی بلوچ چیرمین کا دور بہت یادگار اور مثالی دور سمجھا جاتا ہے -
  • سردار خورشید احمد خان علیانی بلوچ ناظم۔
  • سردار بشیر احمد خان علیانی بلوچ چیرمین

عالی والا کو لغاری جماعت کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ ہربار سردار فاروق خان لغاری کے صاحبزادے اکثریت سے منتخب ہوتے ہیں

کہا جاتا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت جو غدر ہوا تھا - چھوٹے شہروں کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہندو مسلم فساداور قتل و غارت اسی قصبہ میں ہوا تھا۔ تاریخی ٹھل، تاریخی ہندو دھرم سالہ اور رپ والا کے کھنڈر عالی والا کے قابل دید مقامات ہیں۔

آباد قبیلے[ترمیم]

عالی والا میں سب سے بڑا قبیلہ علیانی برادری کا ہے۔ یہ قبیلہ لغاری قبیلے کا سربراہ قبیلہ ہے اور کوٹ چھٹہ کی طرف بزدار اور غوث آباد کی طرف نمڑدی جنگوانی آباد ہیں جبکہ عالیوالا کے جنوب میں کھتران قبیلہ شمال میں رستمانی قبیلہ آباد ہیں جو صدیوں پہلے علیانی لغاری قبیلے کے ساتھ سیستان و بلوچستان سے رند و لاشار کے لشکروں کے ساتھ آکے یہاں آباد ہوئے۔ اس کے علاوہ نمڑدی بزدار چانڈیہ کشانی سکھانی بدروں چنگوانی کھوسہ ارائیں ماچھی پٹھان گھانگلہ میرانی سید جئی پرہار اور دوسری اقوام بھی یہاں کثرت سے آباد ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]