عامر خان

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
عامر خان

عامر خان کی 2010ء میں ٹورنٹو بین الاقوامی فلمی میلہ میں لی گئی ایک تصویر
پیدائش عام حسین خان
14 مارچ 1965 (1965-03-14) (عمر 47)
ممبئی, مہاراشٹر, بھارت
پیشہ اداکار, پیشکار, ہدایتکار اور مصنف
سالہائے فعالیت 1973–1974, 1984, 1988–2001, 2005– تا حال
شریک حیات رینا دتہ (1986–2002)
کرن راؤ (2005–تا حال)
اولاد 3
موقع جال
http://www.aamirkhan.com/


عامر خان ایک مشہور بھارتی اداکار ۔ فلمساز ۔ سکرپٹ رائٹر ۔ 14 مارچ 1965 کو طاہر حسین کے گھر پید اہوئے۔1973 میں اپنے چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات میں بطور چائلڈ سٹار کے پہلی مرتبہ پردہ سکرین پر نمودار ہوئے۔ گیارہ سال بعد فلم ہولی میں کام کیا مگر انہیں فلمی دنیا میں کامیابی اور پذیرائی ان کے کزن منصور خان کی فلم قیامت سے قیامت سے ملی جو کہ 1988 میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں انہیں بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ 90 کی دہائی میں ان کی کئی مشہور فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں راجہ ہندوستانی ، سرفروش ، بازی اور عشق وغیرہ شامل تھیں۔ 2000ء کے بعد ان کی اداکاری میں ایک بہت بڑی تبدیلی واقع ہوئی ۔ جب انہوں نے لگان فلم میں کام کیا ۔ لگان فلم کو آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ لگان کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جن کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ان فلموں میں منگل پانڈے ، تارے زمیں پر ، گجنی ، تھری ایڈیٹس شامل ہیں۔ عامر خان نے ان فلموں میں حقیقی زندگی کی تصویریں پیش کرنے کی کوشش کی ۔ خاص طور پر تارے زمین پر اور تھری ایڈیٹس تدریس نظام میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کے حوالے بہترین فلمیں تصور کی جاتی ہیں۔ ان کی فلمیں عام اور کمرشل موضوعات سے ہٹ کر ہوتی ہیں۔

[ترمیم] خاندانی پس منظر

عامر خان باندرہ ممبئی کے ایک ہسپتال میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا خاندان ابتداء ہی سے فلمی دنیا سے جڑا ہوا تھا ۔ ان کے والد طاہر حسین ایک فلمساز اور ہدایت کار تھے ۔ ان کے چچا ناصر حسین بھی اسی میدان سے وابستہ تھے۔

[ترمیم] نجی زندگی

80 کے دہائی کے آخر میں عامر خان نے رینا دت سے شادی کی۔ مگر ایک غیر مسلم کو ان کے خاندان نے بطور بہو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔یوں ابتداء میں ان کی یہ شادی خفیہ رہی۔ رینا سے عامر خان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ۔ سنہ 2002 میں عامر خان اور رینا کے درمیان طلاق ہوئی۔ 2005 میں عامر خان نے کرن راؤ سے شادی کی جو کہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگان میں کام کر چکی تھیں۔ عامر خان زیادہ تر اپنی فلموں پر توجہ دینے کے لیے مشہور ہیں۔ اس لیے وہ زیادہ تر اشتہارات اور ایوارڈ شوز میں نظر نہیں آتے ۔


[ترمیم] بیرونی روابط

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں