عبدالستار افغانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
عبدالستار افغانی

عبدالستار افغانی کراچی کے سابق میئر کراچی اور رکن قومی اسمبلی تھے۔ وہ 6 جولائی 1930ء کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے۔ وہ 9 نومبر 1979 تا 7 نومبر 1983ء اور 7 نومبر 1983 تا 12 فروری 1987ء دو مرتبہ کراچی کے میئر منتخب ہوئے۔

عبدالستار افغانی سیاسی طور پر جماعت اسلامی سے وابستہ تھے اور متحدہ مجلس عمل کی نشست پر 2002ء کے انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 250 سے رکن قومی اسمبلی ہوئے تھے۔

وہ 4 نومبر 2006ء کو 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم ایک ہفتے تک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں گردے کا مرض لاحق تھا۔

انہیں کراچی کے میوہ شاہ قبرستان سپرد خاک کیا گیا۔