عبداللہ عبداللہ (سیاستدان)

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

سابق افغان وزیر خارجہ ۔ صدارتی امیدوار صدارتی الیکشن 2009ء۔ 1960ء کو کابل میں پیدا ہوئے۔ نسلاً پشتون ہیں مگر ان کی والدہ پشتون نہیں۔زندگی کا ایک بڑا حصہ شمالی افغانستان کی وادی پجنشیر میں گزارا۔انہوں نے ابتدائی اور اعلٰی تعلیم کابل سے ہی حاصل کی۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ماہر چشم ہیں۔ وہ انیس سو پچاسی میں پاکستان آئے جہاں پر انہوں نے پشاور کے سید جمال الدین افغان ہسپتال میں ایک سال تک خدمات سرانجام دیں۔اگلے سال وہ واپس افغانستان چلے گئے اور وادی پنجشیر میں احمد شاہ مسعود نے انہیں ایک عہدہ دیا۔ انیس سو چھیانوے میں کابل میں برہان الدین ربانی کی حکومت میں وزارت دفاع کے ترجمان جبکہ طالبان کے ہاتھوں ان کی حکومت کی معزولی کے بعد وزیر خارجہ کے طور پر کام کرتے رہے۔دو ہزار ایک کے بعد افغانستان میں قائم ہونے والی عبوری حکومت میں حامد کرزئی کی کابینہ کے وزیر خارجہ رہے۔ انہیں فارسی، پشتو اور انگریزی زبانوں پر مکمل عبور حاصل ہے۔ 2009 میں ہونے والے انتخابات میں وہ صدر حامد کرزئی کے سب مضبوط حریف کے طور پر سامنے آئے۔ اور انتخابات میں دوسری پوزیشن پر رہے۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں