عدی بن حاتم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

حضرت عدی بن حاتم (عدي بن حاتم الطائي ) صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے۔ مشہور سخی حاتم طائی بے بیٹے اور قبیلہ طے کے سردار تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اخلاقِ کریمہ کی بدولت 9ھ میں اسلام لائے۔ شام کے اسلامی لشکروں میں شامل رہے اور عراق کی فتح میں شامل تھے اور بعد میں جنگِ جمل اور جنگِ صفین میں بھی حضرت علی کی جانب سے شرکت کی۔ جنگ یرموک میں ساٹھ ہزار رومی افواج کے مقابلے میں حضرت خالد بن ولید نے صرف ساٹھ مسلمانوں کو منتخب کر کے کھڑا کیا اور جنگ جیتی۔ ان ساٹھ افراد میں حضرت عدی بن حاتم بھی شامل تھے۔ بعض روایات کے مطابق نصف رمضان 66ھ میں وفات پائی۔