عربی زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اگر یہ وہ صفحہ نہیں جس کی آپ کو تلاش ہے تو دیکھئے: عربی (ضد ابہام)

العربية
اردو: عربی ؛ انگریزی: Arabic
عربی_رسم_الخط میں لفظ العربية اعراب کے ساتھ (نویسہ: نسخ)
ARABIARAB.PNG
تلفظ /alˌʕaraˈbiːja/
مستعمل عرب ممالک مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ ، اسلام کی مذہبی زبان
کل مکلمین تقریبا 280 ملین پیدائشی مکلمین [1] اور 250 ملین غیر پیدائشی مکلمین[2]
رتبہ 5 (پیدائشی مکلمین ایتھنولوگ تخمینہ)
خاندان_زبان افریقی ایشیائی
رسمِ_خط عربی ابجد ، شامی ابجد (گرشونی) ، [1] [2]
باضابطہ حیثیت
باضابطہ زبان ۲۵ ممالک میں دفتری زبان کی حیثیت حاصل ہے ۔ , انگریزی اور فرانسیسی کے بعد دفتری زبانوں میں تیسرا رتبہ [4]
نظمیت از

اردن کا پرچم اردن: مجمع اللغة العربیۃ الاردني
الجزائر کا پرچم الجزائر: المجلس الاعلى للغة العربیۃ بالجزائر ()
سوڈان کا پرچم سوڈان: مجمع اللغة العربیۃ بالخرطوم (عربی زبان اکادمی ، خرطوم)
عراق کا پرچم عراق: المجمع العلمي العراقي في بغداد (عراقی سائنس اکادمی)

تونس کا پرچم تونس: مؤسسۃ بيت الحكمة
شام کا پرچم شام: مجمع اللغة العربية بدمشق
لیبیا کا پرچم لیبیا: مجمع اللغة العربية الليبي (Academy of the Arabic Language in Jamahiriya)


مصر کا پرچم مصر: مجمع اللغة العربية بالقاہرة

مراکش کا پرچم مراکش: عربی زبان اکادمی
اسرائیل کا پرچم اسرائیل: مجمع اللغة العربية في حيفا [3]

رموزِ زبان
آئیسو 639-1 ar
آئیسو 639-2 ara
آئیسو 639-3 ara
عربی زبان بولنے والی دنیا کا نقشہ

عربی زبان بولنے والی دنیا کا نقشہ۔
سبز: واحد سرکاری زبان
نیلا: شریک سرکاری زبان

عربی (العربية al-ʻarabīyah یا عربي/لغة عربية ʻarabī )، سامی زبانوں میں سب سے بڑی ہے اور عبرانی اور آرامی زبانوں سے بہت ملتی ہے۔ جدید عربی کلاسیکی عربی زبان( فصیح عربی یا اللغة العربية الفصحى ) کی تھوڑی سی بدلی ہوئی شکل ہے۔ فصیح عربی قدیم زمانے سے ہی بہت ترقی یافتہ شکل میں تھی اور قرآن کی زبان ہونے کی وجہ سے زندہ ہے۔ فصیح عربی اور بولے جانے والی عربی میں بہت فرق نہیں بلکہ ایسے ہی ہے جیسے بولے جانے والی اردو اور ادبی اردو میں فرق ہے۔ عربی زبان نے اسلام کی ترقی کی وجہ سے مسلمانوں کی دوسری زبانوں مثلاً اردو، فارسی، ترکی وغیرہ پر بڑا اثر ڈالا ہے اور ان زبانوں میں عربی کے بے شمار الفاظ موجود ہیں۔ عربی کو مسلمانوں کی مذہبی زبان کی حیثیت حاصل ہے اور تمام دنیا کے مسلمان قرآن پڑھنے کی وجہ سے عربی حروف اور الفاظ سے مانوس ہیں۔ عربی کے کئی لہجے آج کل پائے جاتے ہیں مثلاً مصری، شامی، عراقی، حجازی وغیرہ۔ مگر تمام لہجے میں بولنے والے ایک دوسرے کی بات بخوبی سمجھ سکتے ہیں اور لہجے کے علاوہ فرق نسبتاً معمولی ہے۔ یہ دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہے اور اس میں ھمزہ سمیت 29 حروف تہجی ہیں جنہیں حروف ابجد کہا جاتا ہے۔ (Arabic language)

حوالہ جات [ترمیم]

  1. ^ S. Procházka, 2006, "Arabic", Encyclopedia of Language and Linguistics, 2nd edition
  2. ^ Ethnologue (1999)
  3. ^ Knesset approves Arabic academy - Israel News, Ynetnews
  4. ^ John W. Wright (2001). The New York Times Almanac 2002. Routledge. ISBN 1579583482. http://books.google.ca/books?id=G81HonU81pAC&pg=RA4-PA492&dq=almanac+arabic&lr=&as_brr=3&sig=Oi3cBiQqn4ckF2QVKPnXMEffPio. 

بیرونی روابط [ترمیم]