عزالدین ابن الاثیر الجزری

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
مسلم مورخین
نام: عزالدین ابی الحسن علی الشیبائی
لقب: ابن الاثیر
پیدائش: 1160ء ، شیرناک، موجودہ ترکی
وفات: 1234ء
فرقہ: سنی
شعبۂ عمل: تاریخ
کام: کتاب الکامل فی التاریخ
اسد الغابہ فی معرفہ الصحابہ
متاثر: ابوالفداء


ابن الاثیر سن 555ھ 1160ء میں جزیرہ ابن عمر جو عراق عرب (موجودہ ترکی کے صوبہ شیرناک) کی حدود میں موصل کے قریب واقع تھا، پیدا ہوئے۔ اسی جزیرے کی نسبت سے الجزری کہلائے۔ 1180ء میں اپنے والد کے پاس موصل چلے گئے اور وہیں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ البتہ حصول علم اور حج کی غرض سے دوسرے شہروں میں گئے۔ موصل کے قیام کے دوران انھوں نے خطیب ابوالفضل عبداللہ ابن احمد الطوسی اور دوسرے فضلاء سے تعلیم حاصل کی۔

مورخین میں طبری کے بعد ابن اثیر کا نام سب سے نمایاں ہے۔ ان کا پورا نام مع کنیت اور وطنی نسبت، ابوالحسن علی ابن محمد عزالدین ابن الاثیر الشیبائی الجزری ہے۔ ان کے دو بھائی اور اور تھے۔ مگر ان کو خاص شہرت نصیب نہ ہوئی۔ ان کے والد بہت عرصے تک موصل میں گورنری کے منصب پر فائز رہے۔