عصماء بنت مروان
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عصماء بنت مروان ساتویں صدی عیسوی میں دور نبوی کی ایک ہجوگو شاعرہ تھی۔ خاندان بنی امیہ سے تعلق تھا اور مدینہ منورہ میں رہا کرتی تھی۔
اسلام کے خلاف ہجوگوئی اور بدزبانی کی پاداش میں حضورصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عمیر بن عدی کے ذریعہ قتل کروادیا۔
ابن اسحاق، ابن سعد اور ابن عساکر نے اس واقعہ کا تذکرہ کیا ہے۔ لیکن ابن جوزی، ابن عدی اور البانی نے اس واقعہ کو موضوع قرار دیا ہے۔