علامہ اقبال ایکسپریس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
علامہ اقبال ایکسپریس
Allama Iqbal Express
مجموعی جائزہ
قسم سروس ایکسپریس
موجودہ آپریٹر پاکستان ریلویز
موقع حبالہ www.pakrail.com
روٹ
آغاز کراچی چھاونی
اسٹاپ 23
اختتام سیالکوٹ جنکشن
فاصلہ 1,362 کلومیٹر (846 میل)
سروس فریکوئنسی روزانہ
ٹرین تعداد 9 اپ (کراچی -> سیالکوٹ), 10 ڈاون (سیالکوٹ -> کراچی)
بورڈ خدمات
کلاسز ایکونومی
بیٹھنے کا انتظام دستیاب
سونے کے انتظامات دستیاب
کیٹرنگ سہولیات دستیاب
سامان سہولیات دستیاب
تکنیکی
ٹریک گیج براڈ گیج
علامہ اقبال ایکسپریس نقشہ راستہ

علامہ اقبال ایکسپریس پاکستان کی ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین ہے جو کراچی اور سیالکوٹ کے درمیان روزانہ چلتی ہے۔ اس ٹرین کا شمار پاکستان کی پرانی، تیز رفتار اور مشہور ٹرینوں میں ہوتا ہے۔

یہ ٹرین ایکونومی کلاس ڈبوں پر مشتمل ہے. یہ کراچی سے سيالكوٹ تک کا 1,362 کلومیٹر (846 میل) فاصلہ 25 گھنٹوں اور 5 منٹوں میں تہ کرتی ہے۔

تاریخ[ترمیم]

اس ٹرین کا آغاز 1940ء کی دہائی میں ہوا۔ ماضی میں یہ ٹرین شاہین ایکسپریس کے نام سے کراچی اور سیالکوٹ براستہ فیصل آباد چلتی تھی. 1985ء میں اس کا نام تبدیل کر کے علامہ اقبال ایکسپریس کر دیا گیا۔ 1998ء میں اس کا راستہ تبدیل کر دیا گیا اور یہ براستہ لاہور اور وزیر آباد چلنے لگی۔ 1998ء اس کا راستہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا اور اب یہ ٹرین براستہ لاہور اور نارووال چلتی ہے۔ [1]

راستہ[ترمیم]

کراچی تا سیالکوٹ براستہ حیدر آباد، روہڑی، ملتان لاہور اور نارووال

اسٹاپز[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]