علت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

علت (illness) کا لفظ طب میں کسی بھی ایسی کیفیت کے لیۓ اختیار کیا جاسکتا ہے کہ جس میں صحت اسکی طبی تعریف کے مطابق موجود نہ ہو۔ یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ اگر صحتمندی نہ ہو تو علت ہوتی ہے اور وہ شخص علیل کہلاتا ہے۔ علت کا لفظ ------ عربی ------ زبان کے لفظ عل سے بنا ہے اور اردو میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اسی سے اردو میں علالت کا لفظ بھی بنایا جاتا ہے اور اردو کے دعوی داروں کی اکثریت ان الفاظ کو اردو کا یا پھر فارسی کا سمجھتی ہے۔ علت اور مرض یا بیماری (disease) کے الفاظ بعض اوقات ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر بھی ادا کیے جاتے ہیں اور ایسا کرنے میں اکثر کوئی حرج نہیں دیکھا گیا ہے۔ طبی لحاظ سے بھی ان الفاظ کو بعض اوقات متبادل اختیار کیا جاتا ہے مگر عام طور پر مرض سے مراد صحت کی ایسی ناپیدی ہوتی ہے کہ جس کے ساتھ اس حصے کی ساخت (anatomy) یا افعال (physiology) بھی متاثر ہوں جبکہ علت کسی معاشی و معاشرتی وجہ سے مکمل صحتمندی کے نا ہونے پر بھی موجود تسلیم کی جاسکتی ہے۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=علت&oldid=723017’’ مستعادہ منجانب