علناطیس

وکیپیڈیا سے

Jump to: navigation, search
یاماناشی جاپان میں JR-Maglev کا ایک منظر ، اس قطار نے تیزرفتاری کا سجل عالم (world record) حاصل کیا۔
چند اھم الفاظ

معلق / علق
عل
عل
مقناطیسی
ناطیس
ناطیس
‏Maglev
علناطیس
علناطیس
قطار

levitation
علق سے
lev
magnetic
مقناطیس سے
mag
mag + lev
عل + ناطیس
Maglev
train

قطار علناطیس یا علناطیسی قطار ، ایک ایسی قطار (train) کو کہا جاتا ہے کہ جو مقناطیسی طاقت کے زریعے سے اپنی سراط یا track سے کچھ اوپر اٹھ کر یا یوں کہ لیں کہ معلق (levitate) ہو کر چلتی ہے ، اسے مکمل نام کے طور پر ----- معلق مقناطیسی تنقل ----- بھی کہا جاتا ہے جسکی انگریزی Magnetic levitation transport ہوتی ہے۔ چونکہ اس قسم کے ناقلات (vehicles) پہیوں کے زریعے پٹری پر نہیں بلکہ اپنے نیچے موجود زمین یا سطح سے کچھ اوپر اٹھ کر یا تیرتے ہوۓ چلتے ہیں اس لیۓ اس نظام تنقل یا ٹرانسپورٹ میں رگڑ (friction) کی قوت نظریاتی طور پر صفر ہوجاتی ہے اور وہ گاڑی نہایت تیز رفتاری اور نہایت خاموشی سے سفر کرسکتی ہے۔

[ترمیم] اختصاری نام

علناطیس اصل میں ایک اختصاری امیختہ (portmanteau) لفظ ہے اور انگریزی میں اسے maglev کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ maglev کا لفظ دراصل magnetic اور levitation کا مرکب ہے یعنی کہ انگریزی میں maglev ایک امیختہ لفظ ہے اور اسی طرح اردو میں علناطیس بھی ایک امیختہ لفظ ہے جو کہ علق یا معلق سے عل اور مقناطیس سے ناطیس کے اختصاری ابجد کو اخذ کر کے بنایا گیا ہے۔ مزید وضاحت کے لیۓ سامنے خانۂ شکل میں چند اھم الفاظ دیکھیۓ۔

[ترمیم] انتہائی رفتار

چونکہ آج تک ایسے بناۓ جانے والی قریبا تمام اجسام تنقل (transport) ریل گاڑیوں کی مانند ہیں اسی لیے علناطیس اور Maglev کے الفاظ عموما علناطیس قطار کے متبادل کے طور پر ہی استعمال ہوتے ہیں۔ تنقل کا یہ نظام ناقل (vehicle) کو ایک برقناطیسی (electromagnetic) قوت کے زریعے دھکیلتا ہے، اس نظام کی رفتار عام پہیوں والے نظام تنقل کی نسبت زیادہ ہوتی ہے اور امکانی طور پر ایک نفاثی ہوائی جہاز (jet aircraft) کی رفتار کے قریب قریب پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اب تک سب سے زیادہ تیز رفتار علناطیس کا سجل یا ریکارڈ ، 581 کلومیٹر فی گھنٹے کا ہے جو کہ سن 2003 میں جاپان میں حاصل کیا گیا۔