علوی نستعلیق نویسہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

علوی نستعلیق نویسہ

Alvi nastaleeq logo.jpg

شائع کردہ

امجد حسین علوی

ویب سائٹ

علوی مدونہ

اجراء 1.0

2008

اجازہ

صارف وقف

علوی نستعلیق فونٹ کا اجراء 2008ء میں مختلف چوپالوں پر بڑی دھوم دھام سے ہوا۔ اس کے خالق پشاور سے تعلق رکھنے والے شمارندی سائنسدان امجد حسین علوی ہیں۔ جو اس سے قبل بھی برصغیر پاک و ھند میں رائج قرآنی رسم الخط پر مبنی کچھ فانٹ بنا چکے ھیں جن میں سے "المصحف" فانٹ نمایاں ھے۔ اس فونٹ نے جالبین پر اردو میں انقلاب برپا کر دیا۔ اس سے پہلے نستعلیق نویسہ جات سست رفتاری کی وجہ سے جبالہ محیط عالم پر قابل استعمال نہ تھے۔ اگرچہ امجد علوی نے اپنی کاوش کو م‌‌‌س وندوز تعملیاتی نظام پر لفظ کاری کے لیے موزوں بتایا، مگر حقیقت میں یہ متصفح جال پر بھی سبک رفتار ثابت ہوا، اور نہ صرف ونڈوز بلکہ لینکس پر فائرفاکس میں بہت اچھی کارکردگی پیش کی۔ اس فونٹ کو حروف اساسی بتایا جاتا ہے اور یہ ربطات استعمال نہیں کرتا۔ اس وقت بہت سے چوپال اس فونٹ کو استعمال کا theme دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وائس آف امریکہ اپنے اردو موقع جال پر اس کا استعمال کر رہا ہے۔

اور دیکھو [ترمیم]