غلام محمد آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ فیصل آباد شہر کے بڑے رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔ ایک زمانہ میں اسے ایشیا کی سب سے بڑی رہائشی کالونی کہا جاتا تھا۔ مدینہ چوک اس کا اہم خریداری کا مرکز ہے۔ تمام بینکوں کی شاخیں اور کھانے کے مراکز صدر بازار میں واقع ہیں۔ اس میں لڑکیوں کا ایک گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول، تین ہائی اسکول، تین مڈل اسکول، ایک ڈگری کالج جبکہ لڑکوں کا ایک گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول، تین ہائی اسکول اور تین مڈل اسکول واقع ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں مکمل ہونے والا ایک بڑا جنرل ہسپتال عوام کے علاج کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ شہر کی دو میں سے ایک سبزی منڈی یہاں پر واقع ہے۔

اہم شخصیات[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]