فسق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(فاسق سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

لفظ فسق اصل میں قرآن سے اخذ کی جانے والی ایک اصطلاح ہے جو کہ خاصے مختلف مفاہیم میں استعمال میں دیکھنے میں آتا ہے ؛ قرآن میں فسق کا لفظ فاسق کی صورت میں سورت حجرات کی چھٹی آیت میں آتا ہے۔ اسی لفظ کو اردو کی لغات میں بھی متعدد معنوں میں درج کیا جاتا ہے جیسے منافق، غیر عادل، فاسد، کافر، دہریہ اور ملحد وغیرہ۔ جبکہ اگر قرآن میں اسکے معنے دیکھے جائیں تو وہ ناحق اور یا نافرمانی کے آتے ہیں۔ 49 ویں سورت الحجرات کی آیت 6 میں فسق کا لفظ آیا ہے اور اسکا ترجمہ یوں ہے کہ

  • ترجمہ: اے ایمان والو! اگر کوئی نافرمان تمہارے پاس کوئی خبر لاۓ تو تحقیق کرلو، ایسا نہ ہو کہ تم نادانی سے کسی قوم پر جا پڑو اور پھر اپنے کیۓ پر پشیمان ہو جاؤ۔ قرآن سورت 49 آیت 06 [1]

مندرجہ بالا اردو ترجمۂ قرآن میں عربی لفظ فاسق کے لیۓ جو لفظ اختیار کیا گیا ہے وہ ---- نافرمان ---- کا ہے جبکہ انگریزی کے ایک روۓ خط ترجمۂ قرآن میں عربی فاسق کے متبادل لفظ کو ---- iniquitous ---- لکھا گیا ہے[2] ، جسکے معنی اردو لغات میں بے انصاف ، غیرعادل اور شریر کے آتے ہیں۔


حوالہ جات [ترمیم]

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=فسق&oldid=576957’’ مستعادہ منجانب