فاضل القانون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اصل میں فاضل القانون جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک فاضل (bachelor) کے درجہ کی تعلیمی سند ہے جسکو انگریزی کے اختصار میں LLB بھی کہا جاتا ہے اور اسکا مکمل نام Legum Baccalaureus ہے جو کہ ایک لاطینی لفظ ہے، اختصار میں ایل کے لفظ کو دو بار لکھنے (LL) لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ درجہ مختلف قانونوں کا احاطہ کرنے والی سند کے طور پر مانا جاتا ہے نہ کہ صرف کوئی ایک قانون اسی لیۓ اسکے مکمل نام میں Laws لکھا جاتا ہے یعنی عام انگریزی میں اسے Bachelor of Laws کہا جاتا ہے، اردو میں ایسا کرنے کی ضرورت اس لیۓ محسوس نہیں ہوتی کہ اردو میں قانون کے لفظ سے کسی ایک مخصوص قانون کا نہیں بلکہ مجموعۂ قوانین کا تصور ہی ابھرتا ہے۔ یہ اصطلاح برطانوی نظام قانون کے قانونِ عرفی (common law) میں استعمال کی جانیوالی اصطلاح ہے جبکہ امریکہ میں اسے عالم قانون (Juris Doctor) کہـ کر JD کا اختصار اختیار کیا جاتا ہے، اور اگر Juris کے لفظ کی مناسبت سے لفظ بہ لفظ ترجمہ کرنے کا طریقہ اپنایا جاۓ تو JD کا درست ترجمہ عالم فقہ بنے گا۔