فاطمہ بنت عمرو
وکیپیڈیا سے
حضرت فاطمہ بنت عمرو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت علی ابن ابوطالب کی دادی یعنی حضرت عبداللہ ابن عبدالمطلب کی والدہ اور حضرت عبدالمطلب کی زوجہ تھیں۔ ان کا نسب حضرت عبداللہ کے ساتھ مرہ بن کعب پر جا کر مل جاتا ہے۔ آپ کے دو بیٹے تھے۔ ایک حضرت عبداللہ ابن عبدالمطلب اور دوسرے حضرت ابوطالب ابن عبدالمطلب۔ آپ کے دیگر سوتیلے بیٹے بھی تھے جو حضرت عبدالمطلب کی دوسری ازواج سے تھے۔