فاول استوریس کا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

فاول استوریس کا، (انگریزی زبان میں: Fafila, Favila, اور Favilac) (وفات: ۷۳۹ء) استوریس کا دوسرا بادشاہ تھا۔ اس نے استوریس پر اپنی وفات ۷۳۹ء تک حکومت کی۔ یہ اپنے باپ بيلايو (جو سلطنت استوریس کا پہلا بادشاہ تھا) کے بعد تخت نشین ہوا۔ فاول، بيلايو کا واحد اور اکیلا بیٹا تھا، اسی وجہ سے اپنے باپ کے بعد تخت نشین ہوا۔ اس نے ۷۳۷ء میں اپنی سلطنت کے دارالحکومت کانفاس دیانس میں صلیب نويل کی بنیاد رکھی۔ اس کے عہد کا صرف یہی ایک نمومہ موجود ہے اور شاید اس کے عہد میں یہی صرف ایک کام ہوا ہو۔

وفات[ترمیم]

تاریخ میں آتا ہے کہ فاول کو جنگل میں دوران شکاری ایک ریچھ نے مار دیا تھا۔ اس کی اس موت پر تاریخ دانوں کو شک و شبہ ہے۔ اس کی موت پر ابھی کوئی زیادہ معلومات نہیں ملی ہے۔ تاریخ دان ابھی بھی استوریس کے پرانے تاریخی کتابوں میں اس کی موت کا راز خوجنے میں لگے ہوئے ہیں۔

تدفین[ترمیم]

فاول اپنی بیوی فرولوبا کے ساتھ کانفاس میں دفن ہے۔ صلیب نويل کی دیواروں میں لکھی گئی تاریخ کے مطابق اس نے اپنے پیچھے اپنی اولاد ضرور چھوڑی تھی لیکن وہ اس کے بعد کسی وجہ سے تخت نشین نہیں ہوسکے۔ اس کے بعد اس کے جیجے اذفونش اول نے تخت نشینی سنبھالی۔

حوالہ[ترمیم]

  • Collins, Roger. The Arab Conquest of Spain, 710–97. Oxford: Blackwell Publishing, 1989. ISBN 0-631-15923-1.


پیشرو
بيلايو
بادشاہائے استوریس
737–739
جانشین
اذفونش اول استوریس کا