فتح القدیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فتح القدیر: از علامہ كمال الدين محمد بن عبد الواحد السيواسی المعروف ابن الہمام و قاضی زادہ شمس الدین احمد۔ فقہ حنفی کی مشہور کتاب ہدایہ کی سب سے مفصل جامع اور مبسوط شرح ہے۔

مصنف[ترمیم]

امام ابن ہمام متاخرین حنفیہ سے درجہ اجتہاد تک پہنچے ہوئے ہیں۔ اسے مکمل قاضی زادہ شمس الدین احمد نے کیایہ کتاب نولشکور پریس لکھنؤ میں طبع ہو چکی ہے۔ امام ابن ہمام 861ھ میں فوت ہوئے۔ ان کی تاریخ پیدائش 790ھ ہے۔

تفصیل[ترمیم]

علامہ ابن ہمام نے احادیث ہدایہ پر جرح و تعدیل کرتے ہوئے دنیائے حنفیت میں ایسا چراغ روشن کیا ہے جس کی شعاعیں شرق و غرب تک پھیلی ہوئی ہیں اس شرح مسائل ہدایہ پر نہایت محققانہ بحث کی گئی ہے خاص طور پر اختلافی مسائل پر اچھی تحقیق کی گئی کتب تخریج ہدایہ میں اگر کسی سے سہوا اور احادیث کی تخریج کرنے والے نے اس حدیث کے بارے میں لم اجد ہ کہا ہے تو علامہ ابن ہمام نے اس کی نشان دہی کرتے ہوئے یے پھر اس حدیث کو مدلل اصول حدیث کے مطابق مکمل تحقیق کے ساتھ ذکرکیاہے اور جہاں سند پر بحث ہے وہاں پر بھی آپ اسناد احادیث پر بحث کرتے ہوئے احناف کے موقف کو مضبوط کرنے والے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. فتح القدير،مؤلف: كمال الدين محمد بن عبد الواحد السيواسي المعروف بابن الهمام الناشر: دار الفكربیروت