فرح (اداکارہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فرح (اداکارہ)
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام فرح ناز
پیدائش (1968-12-09) دسمبر 9, 1968 (عمر 55 برس)
حیدرآباد، دکن، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات وندو دارا سنگھ
سومیت سہگل (2003–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ اداکار
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  ملیالم   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فرح ناز ہاشمی یا فرح (انگریزی: Farah (actress)، ولادت: 9 دسمبر 1968ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے جو 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ رہی ہیں۔ وہ فلمی اداکارہ تبو کی بڑی بہن ہے۔

فرح نے یش چوپڑا فلم بینر کے تحت 1985ء بننے والی فلم "فاصلے" سے فلم نگری میں قدم رکھا تھا۔ ان کا شمار اسی کی دہائی کے آخر اور نوے کی دہائی کے اوائل میں بالی ووڈ کی ممتاز اداکاراؤں میں سے ہوتا ہے۔ فرح کی تاریخی فلمیں نصیب اپنا اپنا (1986)، ہمارا خاندان (1987) ، نقاب (1989ء) [1]، یتیم(1988)، باپ نمبری بیٹا دس نمبری (1990)، بیگناہ (1991) اور سوتیلا بھائی (1996) شامل ہیں۔ انھوں نے اپنی پہلی شادی کے بعد 1996ء میں اداکاری ترک کردی [2] حالانکہ بعد میں انھوں نے کچھ ٹیلی ویژن سیریل میں کام کیا۔ انھوں نے اپنے وقت کے قریب قریب تمام صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن میں راجیش کھنہ، رشی کپور، سنجے دت، سنی دیول، انیل کپور، جیکی شروف، عامر خان، متھن چکرورتی، گووندا اور آدتیہ پنچولی شامل ہیں۔

ابتدائی زندگی اور پس منظر[ترمیم]

فرح ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ وہ شبانہ اعظمی کی بھانجی اور اداکارہ تبو کی بڑی بہن ہیں۔[3][4]

کیریئر[ترمیم]

فرح نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم فاصلے سے کیا۔ 1990ء کی دہائی میں انھوں نے عامر خان کے ساتھ دو فلموں میں کام کیا۔ جوانی زندہ باد اور اسی کا نام زندگی [5] لیکن دونوں باکس آفس پر فلاپ ہوگئیں۔ انھیں مشہور زمانہ فلم خدا گواہ کے لیے سائن کیا گیا تھا اورکچھ مناظر ان کے ساتھ شوٹ کیے گئے تھے لیکن فلم کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں ان کی جگہ شلپا شیروڈکر فلم کا حصہ بن گئیں۔

اس کے بعد فرح نے مقابلہ ، دھرتی پتر اور عزت کی روٹی جیسی فلموں میں معاون کردار ادا کرنا شروع کیا، فلم مقابلہ بہت کامیاب رہی۔ 1993ء سے 1996ء کے درمیان ان کی کئی فلمیں کامیاب نہیں ہوسکیں جس کی وجہ سے انھوں نے ٹیلی ویژن کا رخ کر لیا۔ امر پریم ، انداز، ولایتی بابو ، آنگن ، عورت تیری یہی کہانی اور پاپا جیسے ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔وہ 2004 میں فلم ہلچل کے ساتھ فلموں میں واپس آئیں [6] مگر یہ واپسی مختصر ثابت ہوئی۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

فرح نے اداکار دارا سنگھ سے 1996 میں شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا فتح رندھاوا (بی۔1997) ہے۔ 2002 میں اس جوڑے کی طلاق ہو گئی تھی [7] ۔ بعد ازاں انھوں نے 2003 میں بالی ووڈ اور ٹیلی ویژن کے ساتھی اداکار سمیت سیگل سے دوبارہ شادی کی [8] [9]۔

متعلقہ روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "B'wood's disappearing divas"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2016 
  2. "16 Bollywood Actresses Who Mysteriously Vanished"۔ Eros Now۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2016 
  3. "When Tabu was a gawky teen"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2016 
  4. "Tabu: Lesser known facts"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2016 
  5. Jawani Zindabad (1990) . IMDb
  6. Hulchul (2004) Hulchul (2004). IMDb
  7. IANS (27 December 2009)۔ "'I hope I'm as lucky as Shilpa'"۔ NDTV Movies۔ 16 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2011 
  8. "Tabu holds 'Haider' screening for close friends"۔ Deccan Chronicle۔ 2 October 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2016 
  9. http://www.thebridalbox.com/articles/farha-naaz-marriage_0036673/