فسطاط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
فسطاط
Fustat

الفسطاط
—  مصر کا قاہرہ سے قبل دارالحکومت  —
فسطاط
عرفیت: خیموں کا شہر
فسطاطFustat is located in مصر
فسطاط
Fustat
مصر میں تاریخی مقام
متناسقات: 30°0′N 31°14′E / 30°N 31.233°E / 30; 31.233
موجودہ دور میں کا حصہ قدیم قاہرہ
خلافت راشدہ 641–661
خلافت امویہ 661–750
خلافت فاطمیہ 905–1168
قیام 641
آبادی (بارہویں صدی)
 - کُل 200,000

فسطاط (عربی: الفسطاط) مسلم مصر کا پہلا دارالحکومت تھا جس کی بنیادیں فاتح مصر حضرت عمرو بن عاص نے رکھیں۔ فسطاط کے شمالی حصے میں ہی فاطمی حکمرانوں نے قاہرہ کی بنیادیں رکھیں جو اب مصر کا دارالحکومت ہے۔

آجکل فسطاط قاہرہ کے ضلع "قدیم مصر" کا حصہ ہے۔ یہ دور فراعین کے بعد نیل کے ساحل پر واقع مصر کا پہلا دارالحکومت تھا۔

عربی زبان میں فسطاط کا مطلب "خیمہ" ہے۔ اس شہر کا نام فسطاط اس لئے پڑا کیونکہ حضرت عمرو بن عاص نے اسی جگہ شہر کے قیام کا فیصلہ کیا جہاں مجاہدین نے قیام کیا اور حضرت عمرو بن عاص کا خیمہ نصب کیا گیا۔ اسی نسبت سے یہ شہر فسطاط کہلایا۔