فورٹ منرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پہاڑی مستقر
فورٹ منرو
فورٹ منرو
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعضلع ڈیرہ غازی خان
بلندی1,800 میل (6,470 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

فورٹ منرو (Fort Munro) ڈیرہ غازی خان میں سطح سمندر سے 6470 فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی مستقر ہے۔

محل وقوع[ترمیم]

یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے تقریباً 85 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور ملتان سے اس کا فاصلہ تقریباً 185 کلومیٹر ہے۔

تفریحی مقام[ترمیم]

فورٹ منرو (Fort Munro) ڈیرہ غازی خان میں سطح سمندر سے 6470 فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی مستقر ہے۔ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے قریباً 85 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور ملتان سے اس کا فاصلہ تقریباً 185 کلومیٹر ہے۔ فورٹ منرو جانے والا راستا پاکستان میں ایک ’اوپن ائیر میوزیم‘ کا درجہ رکھتا ہے۔ اس پرفضاء مقام پر کبھی کبھی برف باری بھی ہوتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جب جنوبی پنجاب میں سورج غضب کی گرمی برساتا ہے تو عوام کی ایک بڑی تعداد اس پر فضاء اور ٹھنڈے تفریحی مقام کا رخ کرتی ہے۔ فورٹ منرو کو اگر جنوبی پنجاب کا مری کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ فورٹ منرو میں سہولیات کی کمی ہے، اگر اس علاقے میں سہولیات فراہم کر دی جائیں تو اس علاقے کو پاکستان میں گرمیوں کی بہترین سیر گاہ (سمر ریزورٹ Summer Resort) میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

قابل دید مقامات[ترمیم]

فورٹ منرو میں اناری ہل، جھیل، پیالہ، باغ اور فورٹ منرو کا بازار دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

فہرست پاکستان کے پہاڑی مستقر

بیرونی روابط[ترمیم]

تصاویر متناسقات: 29°55′33″N 69°59′0″E / 29.92583°N 69.98333°E / 29.92583; 69.98333