قادریہ
|
مقالہ بہ سلسلۂ مضامین |
| عقائد و عبادات |
| خدا کی وحدانیت قبولیت اسلام نمـاز · روزہ · حج · زکوٰۃ |
| صوفي شخصیات |
| اویس قرنی · عبدالقادر جيلانی رابعہ بصری · سلطان باہو · حسن بصری · ابن عربی· مولانا رومی نظام الدین اولیاء |
| تصوف کی معروف کتابیں |
| احياء علوم الدين · کشف المحجوب · مكتوبات الرباني · مکاشفة القلوب · القول الجمیل فی بیان اسوالسبیل |
| صوفی مکاتبِ فکر |
| سنی صوفی · شـیعہ صوفی |
| سلاسلِ طریقت |
| قادریہ · چشتیہ · نقشبندیہ سہروردیہ · مجددی · قادری سروری قادری المنتہی |
| علمِ تصوف کی اصطلاحات |
| طریقت · معرفت · فناء · بقاء · لقاء سالک · شیخ · طریقہ · نور · تجلی وحدت الوجود · وحدت الشہود |
| مساجد |
| مسجد الحرام · مسجد نبوی مسجد اقصٰی |
| تصوف کی نسبت سے معروف علاقے |
| دمشق · خراسان · بیت المقدس بصرہ · فاس |
|
|
قادری لفظ، شيخ عبدالقادر جيلانی رحمہ اللہ کے اسم گرامی عبدالقادر سے لیا گیا ہے۔ تمام سلاسل میں قادری سلسلہ سب سے افضل مانا جاتا ہے [حوالہ درکار ہے] کیونکہ یہ شیخ جیلانی رحمہ اللہ سے منسوب ہے
فہرست |
[ترمیم] سلسلہ قادریہ
سلاسلِ تصوف میں سلسلۂ قادریہ سب سے قدیم اوردسب سے زیادہ مشہور و مستند سلسلۂ روحانیت مانا جاتاہے [حوالہ درکار ہے] اور اس سلسلے میں پیروکار پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، بلقان کے علاوہ مشرقی اور مغربی افریقہ میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
شيخ عبدالقادر جيلانی رحمہ اللہ تعالی آئمہ اسلام میں سے ہیں جواپنے دور کے مسلم علماء و فضلاء کے سردار تھے اوراسی طرح ان کی بہت سی دینی خدمات ہیں، شيخ عبدالقادر جيلانی رحمہ اللہ تعالی اپنے دور میں سب سے زیادہ شریعت اسلامیہ کا التزام کرنے والوں اورامر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرنے والوں میں شامل ہوتے ہیں، وہ شریعت اسلامیہ کوہر چيز پر مقدم رکھتے اور زھد و علم میں ید طولی رکھتے تھے اور عظیم واعظ اور خطیب تھے۔ ان کی مجلس میں بہت سے لوگ اپنے گناہوں سے توبہ کرتے تھے، اللہ تعالی نے انہیں ذکر کرنے میں ایک جمال عطا کیا تھا اورلوگوں کے درمیان ان کا فضل پھیلایا اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت برساۓ۔
شيخ عبدالقادر جيلانی رحمہ اللہ تعالی متبع دین تھے نہ کہ مبتدع۔ وہ دین میں بدعات کی ایجاد کے مخالف تھے، اور وہ سلف صالحین کے منہج اورطریقے پر چلتے اور اپنی تصانیف میں سلف کی اتباع کرنے پر ابھارتے اوران کی اتباع کا حکم دیتے تھے ، اوراس کے ساتھ ساتھ دین مین بدعات کی ایجاد سے منع کرتے تھے۔
شيخ عبدالقادر جيلانی رحمہ اللہ تعالی اھل حق کی موافقت کرتے، ان کا عقیدہ اورمسائل توحید اورایمان اور نبوات اور یوم آخرت کے بارہ میں مکمل منہج، اہل حق کا منھج تھا ۔
[ترمیم] تصنیفات
شيخ عبدالقادر جيلانی رحمہ اللہ تعالی کی مشہور تصنیفات میں غنیتہ الطالبین اور فتح الغیوب ہے۔
[ترمیم] سلسلہ قادریہ
- حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم
- خلیفہ حضرت علی ابن ابی طالب
- امام حسین
- امام زین العابدین
- امام محمد باقر
- امام جعفر صادق
- امام موسٰی كاظم
- امام علی موسٰی رضا
- معروف كرخی
- سری سقطی
- جنید البغدادی
- شیخ ابو بكر شبلی
- شیخ عبد العزیز بنو تمیم
- ابو الفضل ابو الواحد بنو تمیم
- ابو الفرح طرطوسی
- ابو الحسن فرشی
- ابو سعید المبارك مكرمی
- شيخ عبدالقادر جيلانی
[ترمیم] ملاحظہ كیجیے
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں اضافہ کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔