قارص
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قارص (انگریزی و ترکی: Kars) شمال مشرقی ترکی کا ایک شہر ہے جو آرمینیا کی سرحد پر واقع ہے۔ یہ صوبہ قارص کا دارالحکومت ہے۔
تاریخ [ترمیم]
سلطان سلیم اول کے عہد میں مشرق کی جانب پیش قدمی کی خواہشمند عثمانی سلطنت نے صفویوں کو اسی شہر کے جنوب میں واقع چالدران کے مقام پر اگست 1514ء میں شکست دی تھی۔ یہ جنگ تاریخ میں جنگ چالدران کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس جنگ میں فتح کے بعد عثمانی تبریز میں داخل ہو گئے تھے تاہم انہوں نے کبھی فارسی علاقوں کو اپنی قلمرو میں شامل نہیں کیا۔
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔