قبائلی (زبان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

'قبائلی' زبان بربر قبائل کی ایک زبان کو کہا جاتا ہے جسے قبائل بولتے تھے جو بنیادی طور پر الجزائر سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ زبان بربر قبائلی زبانوں میں شامل ایک زبان ہے جو شمالی بربر زبانوں کی ایک شاخ ہے۔ یاد رہے کہ شمالی بربر زبانیں بربر زبانوں کا ایک خاندان ہے جو خود افرو۔ایشیائی زبانوں کا ایک ذیلی خاندان ہے۔

الجزائر میں خوش آمدید کا ایک نشان جسے عربی، قبائلی اور فرانسیسی میں لکھا ہے

اگرچہ یہ زبان ناپید ہوتی جا رہی ہے مگر ابھی بھی اسے تقریباً پچاس لاکھ لوگ علاقائی زبان کے طور پر بولتے ہیں۔ ان لوگوں نے اپنی تعلیمی اور بنیادی زبان کے طور پر عربی کو اپنا لیا ہے۔ بیسویں صدی سے پہلے اسے لکھا نہیں جاتا تھا مگر اس کے بعد اس زبان کو ترقی دینے کے لیے اسے ایک علاقائی رسم الخط میں لکھا جاتا ہے۔ اسے فرانسیسیوں نے ابھارا تھا تاکہ قبائلی لوگ عربی کو ترک کر دیں۔


مزید دیکھیں[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]