قطار اور ستون فضا

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
  • تعریف: ایک میٹرکس کی قطاروں کو قطار سمتیہ کہا جاتا ہے، یعنی ان کو \mathbb{R}^n سمتیہ فضا میں سمتیہ سمجھا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پر میٹرکس 
A= \left[\begin{matrix}
a_{0,0} & a_{0,1} & a_{0,2} \\
a_{1,0} & a_{1,1} & a_{1,2} 
\end{matrix}\right]
کے دو قطار سمتیہ، فضاء \mathbb{R}^3 میں یہ ہیں: 
r_0 = \left[\begin{matrix}
a_{0,0} & a_{0,1} & a_{0,2} 
\end{matrix}\right], 

r_1 = \left[\begin{matrix}
a_{1,0} & a_{1,1} & a_{1,2} 
\end{matrix}\right],

  • تعریف: ایک میٹرکس کے ستونوں کو ستون سمتیہ کہا جاتا ہے، یعنی ان کو \mathbb{R}^n سمتیہ فضا میں سمتیہ سمجھا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پر میٹرکس A کے تین ستون سمتیہ، فضاء \mathbb{R}^2 میں یہ ہیں: 
c_0 = \left[\begin{matrix}
a_{0,0} \\ a_{1,0} 
\end{matrix}\right],

c_1 = \left[\begin{matrix}
a_{0,1} \\ a_{1,1} 
\end{matrix}\right],

c_2 = \left[\begin{matrix}
a_{0,2} \\ a_{1,2} 
\end{matrix}\right],

فہرست

[ترمیم] قطار فضا

میٹرکس کے قطار سمتیوں کے لکیری جوڑ سے جو سمتیہ فضا بنتی ہے اسے قطار فضا کہتے ہیں۔ یعنی قطار سمتیہ کو عبری سمتیہ کے بطور استعمال کرتے ہوئے \mathbb{R}^n کی جو سمتیہ ذیلی فضا عبور ہوتی ہے، وہ قطار فضا کہلائے گی۔ اوپر کی مثال میں لکیری جوڑ
 \beta_0 r_0 + \beta_1 r_1 \,,\, \beta_i \in \mathbb{R}
سے پیدا ہونے والی \mathbb{R}^3 کی ذیلی فضا کو اس میٹرکس A کی قطار فضا کہیں گے۔

[ترمیم] ستون فضا

میٹرکس کے ستون سمتیوں کے لکیری جوڑ سے جو سمتیہ فضا بنتی ہے اسے ستون فضا کہتے ہیں۔ یعنی ستون سمتیہ کو عبری سمتیہ کے بطور استعمال کرتے ہوئے \mathbb{R}^n کی جو سمتیہ ذیلی فضا عبور ہوتی ہے، وہ ستون فضا کہلائے گی۔ اوپر کی مثال میں لکیری جوڑ
 \beta_0 c_0 + \beta_1 c_1 +  \beta_2 c_2 \,,\, \beta_i \in \mathbb{R}
سے عبور ہونے والی \mathbb{R}^2 کی ذیلی فضا کو اس میٹرکس A کی ستون فضا کہیں گے۔

[ترمیم] بُعد فضا

کسی بھی میٹرکس کی قطار فضا اور ستون فضا کے بُعد فضا (dimension) برابر ہوتے ہیں۔ اور یہ بعد میٹرکس کا رتبہ کہلاتا ہے۔ غور کرو ک ایک \ m \times n میٹرکس کا رتبہ \ \min(m, n) کے برابر یا اس سے کم ہو گا۔

[ترمیم] مثلئہ اثباتی

ایک میٹرکس A جس کے ستونوں کی تعداد n ہو، اس میٹرکس کے رتبہ (rank) اور میٹرکس کی "عدیمہ فضا کے بُعد" (nullity) کی جمع n ہو گی۔ یعنی


\hbox{rank(A)} + \hbox{nullity(A)} = n


E=mc2     اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیٔے     ریاضی علامات

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں