قطر (ہندسہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
قُطر

علم ہندسہ میں دائرے کا قطر ایک ایسے قطعۂ خط کو کہتے ہیں جو دئرے کے مرکز سے گزرے اور اس کے انتہائے نقاط دائرے کے محیط پر ہوں۔ کسی بھی دائرے کا قطر اس کا طویل ترین وتر ہوتا ہے۔

جدید علمی اصطلاح میں قطر سے مراد قطر کی لمبائی بھی ہوتی ہے۔ ایک دائرے کے ہر قطر کی طوالت ایک جتنی ہی ہوتی ہے جو رداس سے دو گنا ہے۔

ایک محدب شکل کیلیے، قطر کی تعریف اس زیادہ سے زیادہ فاصلے کے طور پر کی جاتی ہے جو اس کے دو مخالف اطراف میں اس کی سرحد پر سے گزرنے والے آپس میں متوزی خطوط مماس کے درمیان ہو، اور اسی طرح کا کم ترین فاصلہ اس شکل کا عرض کہلاتا ہے۔