قلعہ لیختینستائن
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(قلعہ لخٹنشٹائن سے رجوع مکرر)
قلعہ لخٹنشٹائن (انگریزی زبان میں: Liechtenstein Castle) ایک قلعہ ہے جو زیریں آسٹریا کے ضلع موڈلنگ کے ٹاؤن ماریا اینزرڈوف کے قریب بنا ہوا ہے۔ یہ قلعہ جنگلات ویانا کے کونے میں موجود ہے۔ اس قلعے کو بارھویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ قلعہ عثمانیوں کے ہاتھوں سے ۱۵۲۹ء اور ۱۶۸۳ء میں تباہ ہوا اور ۱۸۸۴ء تک تباہ شدہ رہا، جب تک اسے دوبارہ تعمیر نہ کرلیا گیا۔
لخٹنشٹائن (Liechtenstein) کا اردو میں مطلب ہے چمکتا ہوا پتھر۔ لیکن اس کو یہ نام لخٹنشٹائن خاندان کی بنا پر ملا ہے، جس نے اسی نام کے ساتھ اس ملک پر حکومت کی تھی۔ اس خاندان نے اس قلعے میں ۱۱۴۰ء سے لے کر تیرھویں صدی کے آخر تک رہائش اختیار کی اور پھر ۱۸۰۷ء سے لے کر یہ انہی کے پاس ہے۔
آج کی تاریخ میں یہ قلعہ، زیادہ طور پر نسٹرو تھیٹر میلا کی بنا پر جانا جاتا ہے جو سالہال گرمیوں کے مہینے میں ہوتا ہے۔
بیرونی روابط[ترمیم]
- Castle Liechtenstein Information in German
- Burg Liechtenstein, Maria Enzersdorf Information in German