ایوان زیریں پاکستان
| پاکستان |
مقالہ بسلسلہ مضامین: |
|
|
|
آئین
عدلیہ
|
|
|
قومی اسمبلی پاکستان کی پارلیمان کا ایوان زیریں ہے۔ جس کی صدارت اسپیکر کرتا ہے جو صدر اور ایوان بالا سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں ملک کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیتا ہے۔ عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت کا سربراہ عموماً وزیر اعظم منتخب ہوتا ہے جو قائد ایوان بھی ہوتا ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کی موجودہ اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ہیں جبکہ فیصل کریم کنڈی ان کے نائب ہیں۔ قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان ہیں جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔
آئین پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں سے 272 نشستوں پر اراکین براہ راست انتخاب کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں مذہبی اقلیتوں کے لیے 10 اور خواتین کے لیے 60 نشستیں بھی مخصوص ہیں، جنہیں 5 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کے درمیان نمائندگی کے تناسب سے تقسیم کیا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی موجودہ تعداد 72 ہے۔
قومی اسمبلی کے اراکین کثیر الجماعتی انتخابات کے ذریعے عوام کی جانب سے منتخب کیے جاتے ہیں جو پانچ سال میں منعقد ہوتے ہیں۔ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی نشست کے لیے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کا پاکستانی شہری ہونا 18 سال سے زائد العمر ہونا ضروری ہے۔
فہرست |
موجودہ ایوان زیریں [ترمیم]
| سیاسی جماعت | ووٹ | فیصد | منتخب کردہ نشستیں | خواتین کے لیے مخصوص نشستیں | اقلیت کے لیے مخصوص نشستیں | کل نشستیں |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 10,606,486 | 30.6 | 94 | 23 | 4 | 130 | |
| 6,781,445 | 19.6 | 71 | 17 | 3 | 95 | |
| 7,989,817 | 23.0 | 42 | 10 | 2 | 55 | |
| 2,507,813 | 7.4 | 19 | 5 | 1 | 26 | |
| 700,479 | 2.0 | 10 | 3 | 0 | 13 | |
| 772,798 | 2.2 | 5 | 1 | 0 | 6 | |
| 4 | 1 | 0 | 5 | |||
| 140,707 | 0.4 | 1 | 0 | 0 | 1 | |
| نیشنل پیپلز پارٹی | 1 | 0 | 0 | 1 | ||
| 1 | 0 | 0 | 1 | |||
| آزاد | 18 | 0 | 0 | 18 | ||
| کل | 34,665,978 | 100 | 266 | 60 | 10 | 336 |
| ذریعہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان, Adam Carr's Electoral Archive | ||||||
آئین پاکستان کی شق 58 کے تحت صدر پاکستان کو اختیار حاصل ہے کہ وہ پانچ سالہ مدت ختم ہونے سے قبل بھی اسمبلی کو تحلیل کر دے تاہم اس کے لیے عدالت عظمیٰ کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں نئے انتخابات کا انعقاد ضروری ہوتا ہے۔
وضاحت [ترمیم]
- ^ صرف جمعیت علمائے اسلام ف نے حصہ لیا مذہبی جماعتوں کے اس سیاسی اتحاد کی دیگر جماعتوں جماعت اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان، تحریک جعفریہ اور جمعیت اہلحدیث نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا
متعلقہ مضامین [ترمیم]
- اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان
- سینیٹ پاکستان
- پاکستان کی سیاست
- وزیر اعظم پاکستان
- آئین پاکستان
- صدر پاکستان
- عدالت عظمیٰ پاکستان