قیامت
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| رائے دی گئی ہے کہ اس مضمون یا قطعے کو آخرت کے ساتھ ضم کردیا جائے۔ |
اسلامی عقیدہ کے مطابق جس دن اﷲ تعالٰیٰ تمام مردوں کو زندہ کرے گا اور ان سے ان کے تمام نیک و بد اعمال کا حساب لے گا، اس دن کا نام یومِ قیامت یا یومِ آخرت ہے۔
علاماتِ قیامت [ترمیم]
علاماتِ قیامت سے مراد قیامت کی وہ نشانیاں ہیں، جن کا ظہور قیامت سے قبل ہوگا۔ چند علامات قیامت یہ ہیں:
- سیدنا امام مہدی علیہ السلام کا ظہور
- سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے اترنااور زمین سے ایک جانور کا نکلنا جو بات کرے گآ۔
- یاجوج ماجوج کا نکلنا اور اﷲ کے غضب سے ہلاک ہو جانا
- سورج کا مغرب سے نکلنا
- آگ کا ظاہر ہونا
وغیرہ
حساب کتاب [ترمیم]
جب قیامت کی تمام نشانیاں ظاہر ہوں گی تب حکم الٰہی سے حضرت اسرافیل علیہ السلام صور پھونکیں گے، جس سے سب کچھ فنا ہو جائے گا۔ پھر جب اﷲ تعالٰیٰ کو منظور ہوگا تب دوبارہ صور پھونکا جائے گا، جس سے تمام مردے زندہ ہو جائیں گے۔ پھر سب جن و انس کا حساب و کتاب لیا جائے گا، نیک اعمال انجام دینے والوں کو جنت میں اور برے اعمال انجام دینے والوں کو دوزخ میں ڈال دیا جائے گا اور وہ ہمیشہ وہاں رہیں گے۔