صحرا کا شیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(لائن آف دی ڈیزرٹ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
فلم "لائن آف دی ڈیزرٹ" کا اشتہار

صحرا کا شیر (انگریزی:Lion of the Desert) ایک فلم ہے جو ہالی وڈ فلم پروڈیوسر۔’ہیلووین فلمز‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر مصطفیٰ العقاد (جن کا تعلق پہلے شام سے تھا) نے بنائی۔ اس فلم کے لیے سرمایہ لیبیاء کی معمر القذافی کی حکومت نے مہیا کیا تھا۔ فلم کی کہانی لیبیاء کے مجاہدِ حریت عمر مختار کی ان کوششوں کے اردگرد گھومتی ہے جو لیبیاء کو اطالیہ کے غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانے کے لیے تھیں۔ یہ فلم چونکہ اس سلوک کو بھی دکھاتی ہے جو اطالوی افواج نے لیبیاء میں روا رکھا تھا اور اس ظلم و ستم پر روشنی ڈالتی ہے جو معصوم شہریوں پر اطالوی فوج نے روا رکھا تھا اس لیے اس فلم پر 1982ء میں اطالیہ (اٹلی) میں پابندی لگا دی گئی۔ مگر 11 جون 2009ء کو اطالیہ کے ایک چینل نے حکومت کی ہدایت پر اس فلم کو نشر کیا جب معمر القذافی اطالیہ کے دورے پر تھے۔


متعلقہ مضامین[ترمیم]