لارا کروفٹ اور نور کا محافظ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لارا کرافٹ اور نور کا محافظ ٹائیٹل1

لارا کروفٹ اور نور کا محافظ ایک ہم ابعادی isometric طرز کا ایکشن ویڈیو گیم ہے جو کرسٹل ڈائنامکس کی طرف سے تیار کیا جا رہا ہے اور اس کے پبلشر اسکوائر اینکس کی طرف سے یہ گیم پی سی، پلے اسٹیشن نیٹ ورک اور ایکس بوکس پر اور لائیو آرکیڈ کے لیے ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈ کی صورت میں شائع کیا جائے گا۔ اندازہ ہے کہ یہ 2010 کے وسط میں جاری کیا جائے گا۔ لیکن ٹومب رایڈر سیریز کا یہ گیم ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ سے لے کر ٹومب رایڈر پاتال تک کسی بھی گذشتہ گیمزکا تسلسل نہیں ہے۔

لارا کرافٹ اور نور کا محافظ اسکرین شاٹ1
لارا کرافٹ اور نور کا محافظ اسکرین شاٹ2

تعارف[ترمیم]

مطلوب کمپیوٹر
مطلوبہ اشیا، برائے مائیکروسافٹ ونڈوز
آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی/ ونڈوزوستا/ ونڈوز7
پروسیسر انٹیل 3 گیگا ہرٹز/ اے ایم ڈی 2٫5 گیگا ہرٹز
میموری 1 گیگا بائٹ (ونڈوز ایکس پی) 2 گیگا بائٹ ( ونڈوزوستا، ونڈوز7)
ہارڈ ڈسک میں جگہ کم از کم 7 گیگا بائٹ
گرافک کارڈ اے ٹی آئی 1300 ایکس ٹی / این ویڈیا جی فورس 6800
برائے ملٹی پلیئر انٹرنیٹ کنیکشن یا لوکل ایریا نیٹورک
دیگر ڈائریکٹ ایکس 9سی

اس گیم کی کہانی اور طرز ٹومب رایڈر سیریز کے گذشتہ گیمز کے برعکس ہے، کیونکہ اس گیم کو کوآپریٹیو گیم کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، جسے دو افراد آن لائن یا لوکل نیٹورک پر مل کر گھیلیں گے۔ جیسے کہ کاؤنٹر اسٹرائیک وغیرہ مگر دو نوں کھلاڑی ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں بلکہ مددگار بن کر کھیلیں گے- اس گیم میں دو کھلاڑیوں کی کردار دیے گئے ہیں ایک تو لارا کروفٹ اور دوسرا 2،000 سال پرانی مایا تہذیب کا ٹوٹیک Totec نامی جنگجو۔ لارا اور ٹاٹیک ساتھ مل کر شیطانی بدروح ژولوٹل Xolotl کو روکنے اور دھوئیں کے آئینے کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ گیم ایک کھلاڑی کی مہم (سنگل پلئیر موڈ) میں بھی دستیاب ہے مگر وہ ایک الگ کہانی پر مشتمل ہے اور اس گیم میں دوسرے کردار کی موجودگی اور مدد شامل نہیں ہے۔ نور کا محافظ کی گرافک کے معیار میں گذشتہ گیم ٹومب رایڈر پاتال کی طرح جدید انداز اور طبیعیات شامل کی گئی ہیں۔

یہ ویڈیو گیمز 14 جون کو E3 2010 میں اور ایکس بوکس لائیو آرکیڈ کے لیے 18 اگست 2010 ء کو جاری کیا گیا۔ لیکن کوآپریٹیو یعنی دو کھلاڑی مہم کے گیم کو 28 ستمبر کو جاری کیا، اسی دن پی سی اور پلے اسٹیشن پر بھی منظر عام پر آیا۔

گیم کا انداز[ترمیم]

ٹومب رایڈر سیریز کی طرز کے یعنی سہہ البعادی (تھری ڈی) اور تیسرے شخص کی نظر سے کھیلا جانے والا (تھرڈ پرسن شوٹر) گیم کے برعکس ہے یہ گیم آرکیڈ گیمز سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے یہ ایک تسلسل میں بڑھنے والا ہم بعادی isometric نقطہ نظر سے اور ایک ہی رخ پر متعین کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے کھیلا جانے والا گیم ہے اور وہ بھی کوآپریٹیو خصوصیات کے ساتھ، جس میں کھلاڑی لارا کروفٹ یا مایا تہذیب کا ٹوٹیک نامی جنگجو کا کنٹرول سنبھالے گا۔[1][2]

ہر کردار منفرد ہتھیار اور مہارت رکھتے ہوں گے۔ لارا کے پاس گذشتہ گیمز کی طرح وسیع بارود رکھنے والا ڈبل پستول اور اس کے ساتھ ایک آنکڑا نما ہک بھی ہوگا۔ وہ اس آنکڑا نما ہک کی مدد سے مشکل اور پیچیدہ مقامات سے نکل سکے گی اور ٹوٹیک بھی اس ہک پر چڑھ سکتا ہوگا۔ ٹوٹیک کے ہاس ایک نیزہ نما ہتھیار ہے جسے لڑائی کے موقع پر استعمال کیا جا سکتا ہے-[3] دونوں کرداروں کے پاس لامحدود "بم" ہیں جو وہ کہیں بھی مارسکتے ہیں یا نصب کر کے ایک بٹن کی پریس کے ساتھ دھماکا کیا جا سکتا ہے،[4] گیمز میں آپ کو مختلف گتھیاں اور معما حل کرنے ہوں گے[3] اور کھیل کھیلتے ہوئے کھلاڑی پر ہر مرتبہ لوڈنگ کا بار نہیں پڑے گا۔[5]

یہ گیم ایک کھلاڑی کے ساتھ بھی کھیلا جا سکتا ہے اور ایک دوسرے کھلاڑی کسی بھی وقت میں شامل ہو سکتا ہے جیسا کہ فائنل فائٹ، ڈبل ڈریگن اور کیڈیلاکس اینڈ ڈائنوسارز جیسے آرکیڈزکیمز ہیں۔ اور دوسرا کھلاڑی آن لائن یا مقامی نیٹورک سے گیم میں شامل ہو سکتا ہے،[3]

ایک کھلاڑی مہم[ترمیم]

ایک کھلاڑی مہم میں صرف کھیلا جانے والا کردار جیسے لارا ہے تو ٹوٹیک اس کی مدد کرنے کو دستیاب نہیں ہو گا۔ اس میں لارا تمام ہتھیاروں اپنی منفرد جرات اور نئی صلاحیتوں کے ذریعے مطلوبہ گیم تکمیل تک پہنچائے گی،[4][6] ایک کھلاڑی کے لیے پہیلیاں اور نقشہ مختلف بھی ہو جائے گا[4]۔ گیم کے تخلیقی ہدایتکار ڈینیل نیوبرجر کا کہنا ہے کہ یہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ آیا کوئی کھلاڑی دوسرے پر انحصار کرنا نہیں چاہتا تھا یا وہ دوسرے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے عاجز ہوتو وہ اکیلا ہی کھیل سکے[6] اس گیم کی مہم مبینہ طور پر آٹھ سے دس گھنٹے پر مشتمل ہوگی۔[7]

دو کھلاڑی مہم[ترمیم]

دو یا کئی کھلاڑی مہم multiplayer میں، ایک ساتھ گیم کھیلنا ایک بھرپور ٹیم ورک کی طرح ہوگا۔ لارا ٹوٹیک کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے قابل ہو جائے گی جو اسی اپنے سر کے اوپر سے ٹھہرا دے تو لارا ایک مشکل اونچائی پر بآسانی چڑھ سکے گی۔ وہ ٹوٹیک کے دیوار میں پھینکے ہوئے نیزوں پر توازن سے چڑھ سکے گی مگر ٹوٹیک کا وزن نیزوں کے لیے مناسب نہیں ہے لہذا ٹوٹیک لارا کے آنڑا نما ہک کی رسی پر چل سکے گا [1][3] اور جیسے جیسے گیم کی منزلیں طے ہوں گی، ٹوٹیک لارا سے جدید ہتھیاروں کا استعمال بھی جان جائے گا [1] اور دشمنوں کو مارنے میں جانیں لارا کی مدد کرے گا، دونوں گھلاڑیوں کے اسکور ان کے جسم کے اوپر نظر آئیں گے، ان کے گرد نظر آنے والا لال یا نیلے رنگ اس پر منحصر ہے کہ لارا یا ٹوٹیک کو نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔ پھیلے ہوئے جواہرات حاصل کرنے اور زیادہ سے زیادہ دشمنوں کا خاتمہ کرنے پر کھلاڑی اسکور میں اضافہ ہوگا[1]۔ اعلیٰ درجہ سکور حاصل کرنے پر کھلاڑی کو کسی راز کا حل ملے گا[1]۔ اس گیم کی مہم مبینہ طور پراور ٹیم ورک کی بنیاد پرچھ سے آٹھ گھنٹے پر مشتمل ہوگی[7]۔

کہانی[ترمیم]

کردار[ترمیم]

لارا کروفٹ، ایک فکشن انگریزی ماہر آثار قدیمہ ہے اور ٹوٹیک، ایک قدیم مایا جنگجو اور نور کی فوج کا رہنما[8]، دونوں کردار گیم کے کھلاڑی ہیں۔ جنہیں مقابلہ کرنا ہے ایک شیطانی بد روح کا جسے ژولوٹل کہا جاتا ہے۔ اس کے چند نالائق منظورنظرغلام جنہیں ژولوٹل نے جادو سے زندگی دی ہے بھی اس مقابلہ میں شامل ہیں، ان کے علاوہ دیوقامت مکڑیاں، شیطانی مخلوقات اور مافوق الفطرت بونے جن ہیں[8]۔

لارا کے کردار کے لیے کیلی ہاویس کی آواز استعمال کی گئی ہے[7]۔

خلاصہ[ترمیم]

2،000 سال پہلے قدیم وسطی امریکا میں، ٹوٹیک جو نور کا محافظ و نگہبان ہے اور زولوٹل جو شرانگیز بدروح ہے کے درمیان میں جنگ شروع ہوئی، جس میں ژولوٹل کو ٹوٹیک نے شکست دی اور اسے نکال کر خود کو نور کے مندر میں دھوئیں کے جادوئی آئینہ کے ساتھ دفن کر لیا- تاکہ اسے غلط ہاتھوں میں پڑنے سے بچایا جا سکے۔ برسوں بعد آج میں، لارا کروفٹ وہ مندر اور دھوئیں کے جادوئی آئینے کو دریافت کرلیتی ہے لیکن دہشت گردوں کا گروہ اس کا پیچھا کرکے اسے لارا کے پاس سے چوری کرلیتے ہیں۔ ژولوٹل اور ٹوٹیک اس انتشار پر زندہ ہوجاتے ہیں اور ژولوٹل دہشت گردوں کو مار کر ان سے وہ چیزیں حاصل کرکے بھاگ جاتا ہے۔ ٹوٹیک اس حادثہ کے لیے لارا کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے، لیکن وہ جان لیتا ہے کہ لارا اس کے ساتھ ہے اور وہ دونوں دھوئیں کے جادوئی آئینہ حاصل کرنے کے لیے اور ژولوٹل کا خاتمہ کرنے کے لیے متحدد ہو کر کام کرتے ہیں[1]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث "لارا کرافٹ اور نور کا محافظ ، گبسن ایلی"۔ یوروگیمرز۔ 18 مارچ 2010ء 
  2. "لارا کرافٹ اور نور کا محافظ ٹومب رایڈر کا تسلسل نہیں ، ایشان"۔ سلیکونیرا۔ 11 مارچ 2010ء 
  3. ^ ا ب پ ت "لارا کرافٹ اور نور کا محافظ پر پہلی نظر"۔ گیم اسپاٹ۔ 5 مارچ 2010ء 
  4. ^ ا ب پ "لارا کرافٹ کا نیا عادی بنانے والا گیم"۔ کوٹاکو۔ 18 مئی 2010ء 
  5. "لارا کرافٹ اور نور کا محافظ اب ایکس باکس لائیو آرکیڈ پر ، ولسن جیفری"۔ پی سی میگزین۔ 15 جون 2010ء 
  6. ^ ا ب "کرسٹل ڈائنامکس لارا کرافٹ کی نئی سمت پر"۔ گیم اسپاٹ۔ 20 مارچ 2010ء 
  7. ^ ا ب پ "لارا کرافٹ اور نور کا محافظ: پیش منظر"۔ یاہو گیم 
  8. ^ ا ب "لارا کرافٹ اور نور کا محافظ: کوآپٹیمس کا پیش منظر"۔ کوآپٹیمس 

بیرونی روابط[ترمیم]