لاس اینجلس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
لاس اینجلس
Los Angeles
New LA Infobox Pic Montage 5.jpg
عمومی معلومات
ملک Flag of the United States.svg ریاستہائے متحدہ امریکہ
صوبہ کیلیفورنیا
ضلع لاس اینجلس کاؤنٹی
رقبہ 498.3 مربع میل (1290.6 مربع کلومیٹر)
بلندی 233 فٹ (71 میٹر) (بمقام مرکز شہر) از سطحِ سمندر
آبادی شہر: 3،833،995
ام البلد 12،872،808
منطقۂ وقت -8 (دھوپ بچاؤ وقت -7)
رمزِ ڈاک 90001–90068, 90070–90084, 90086–90089, 90091, 90093–90097, 90099, 90101–90103, 90174, 90185, 90189
رمزِ بعید تکلم 213, 310/424, 323, 661, 747/818
موجودہ ناظم انتونیو ولاریگوسا (Antonio Villaraigosa)
http://www.lacity.org


لاس اینجلس (انگریزی: Los Angeles) المعروف ایل اے (L.A) بلحاظ آبادی امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کا سب سے بڑا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ شہر تقریباً 40 لاکھ کی آبادی کا حامل ہے اور 498 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ امریکی محکمہ شماریات کے مطابق لاس اینجلس کا ام البلد 4850 مربع میل پر پھیلا ہوا ہے اور جس میں تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ (13 ملین) افراد رہتے ہیں۔

لاس اینجلس 1781ء میں ہسپانوی عیسائی مبلغین نے بسایا، البتہ اسے بلدیہ کا درجہ 4 اپریل 1850ء کو، کیلیفورنیا کو ریاست کا درجہ دیے جانے سے 5 ماہ قبل، دیا گیا۔

یہ ثقافت، سائنس، طرزیات، بین الاقوامی تجارت اور اعلیٰ تعلیم کے لحاظ سے دنیا کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے اور دنیا کے کچھ معروف ترین تعلیمی اداروں کا حامل ہے۔ شہر اور اس کے نواح کے علاقے دنیا کی سب سے مشہور تفریح – فلم و ٹیلی وژن پروگراموں – کے باعث عالمی شہرت کے حامل ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت ہالی ووڈ بھی اسی شہر میں واقع ہے، اس طرح یہ شہر دنیا کے مشہور ترین اداکاروں، فلمی ستاروں، گلوکاروں، ہدایت کاروں و فلمسازوں کی آماجگاہ ہے۔

شہر 1932ء اور 1984ء میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کا شرف حاصل کر چکا ہے۔

جڑواں شہر[ترمیم]

نگار خانہ[ترمیم]