لاٹری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لاٹری یا قٌرعہ (انگریزی: Lottery) جوے کی ایک شکل ہے جس میں جستہ جستہ نمبروں کو اٹھایا جاتا ہے اور ان چنندہ نمبروں کو انعام دیا جاتا ہے۔ لاٹریوں کو کچھ حکومتوں نے غیر قانونی قرار دیا ہے جب کہ کچھ دوسرے حکومتیں ان کی اس درجے پزیرائی کرتی ہیں کہ وہ کوئی قومی اور ریاستی سطح کی لاٹری کا اہتمام کرتی ہیں۔ ان دو انتہاؤں کے بیچ ایک عام بات کا مشاہدہ بیش تر حکومتوں کی جانب سے دیکھا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ اکثر حکومتیں ان کے پس پردہ کچھ قوانین رکھتی ہیں۔ ان میں کم سنوں کو لاٹری بیچنے پر روک اور لاٹری ٹکٹ بینچنے کے لیے کسی لائسنس کا لزوم بہت عام ہیں۔ حالاں کہ لاٹریاں انیسویں صدی میں ریاستہائے متحدہ امریکا میں بہت عام تھے، مگر بیسویں صدی میں اس کی کئی قسموں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ قریب قریب یہی صورت حال یورپ کے بیش تر ممالک میں دیکھا گیا ہے۔ تاہم جدید دور میں چند قانونی لزوم کے ساتھ لاٹریوں کی سابقہ شکلوں کا احیاء ہو چکا ہے۔ جدید دور کے کسینوؤں کو بھی کچھ لوگ لاٹریوں کے زمرے میں شمار کرتے ہیں۔

بھاری رقم کی وابستگی[ترمیم]

جدید دور میں لاٹریاں بالمشافہ ٹکٹ کی شکل ہی میں نہیں بلکہ یہ آن لائن بھی کھیلی جاتی ہیں۔[1] لاٹری کے خریدنے والے نہ صرف ہزار بلکہ ملین اور بلین کی رقوم ہر سال جیتتے ہیں۔[2] کچھ لوگ لاٹری میں بار بار جیتتے ہیں۔[3] اس کے بر عکس کچھ لوگ لاٹری ہارنے کی وجہ سے خود کشی کر لیتے ہیں۔[4] [5]

بھارت کی کئی ریاستوں میں لاٹری پر پابندی ہے۔ تاہم بھوٹان جیسے ملک کی شاہی حکومت اپنی ایک الگ لاٹری چلاتی ہے[6]، جس کی اپنی مانگ ہے اور کئی غیر ملکی لوگ اس لاٹری کو خریدتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "دنیا بھر کی لاٹریاں آن لائین کھیلیں"۔ 11 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2019 
  2. 1.6 بلین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا خوش قسمت کون؟
  3. پانچ ماہ میں دو بار لاٹری جیتنے والا افریقی نوجوان
  4. Lottery loser killed himself for just pounds 27
  5. پاکستان میں لاٹری پرائز بانڈ کی مکمل گائیڈ۔۔ 140272023 https://bondresult.com/  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  6. بھوٹان کی شاہی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی لاٹری کے نتائج جیسا کہ آن لائن اس صفحے پر دست یاب ہیں