لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(لاہور ریلوے سٹیشن سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن
Lahore Junction railway station
Lahore railway station.jpeg
اسٹیشن شماریات
روابط بس اسٹینڈ, ٹیکسی اسٹینڈ
ساخت کی قسم معیاری (گراؤنڈ اسٹیشن)
پلیٹ فارم 11
پٹریاں 11
دیگر معلومات
اسٹیشن کا کوڈ LHR
ملکیت وزارث ريلوے
سابقہ گریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے

لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان کے صوبہ پنجاب، لاہور میں واقع ہے، جو کہ برطانوی دور میں تعمیر کیا گیا۔ یہ جنوبی ایشیاء میں برطانوی طرز تعمیر کی ایک مثال ہے جو کہ برطانوی راج کے دور میں تعمیر کیا گیا۔ یہ اسٹیشن لاہور - واہگہ ریلوے لائن کا جنکشن ہے جو لاہور کو دہلی, بھارت سے ملاتی ہے۔ برطانوی دور میں مرتب کیا جانے والا ریلوے کا نیٹ ورک بہت وسیع تھا اور ان نے اس علاقے کی ثقافت اور معاشی نظام پر بہت مثبت اثرات مرتب کیے۔
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن کے گیارہ پلیٹ فارم ہیں اور پلیٹ فارم نمبر 1 کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ “سمجھوتہ ایکسپریس“ کے لیے مخصوص ہے جو کہ پاکستان اور بھارت کے مابین زمینی رابطے کا بڑا ذریعہ ہے۔ یہ پلیٹ فارم سمجھوتہ ایکسپریس کی منزل بھی ہے اور یہیں سے یہ بھارت کے لیے روانہ بھی ہوتی ہے۔

تاریخ[ترمیم]

Image of old railway station

لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن برطانوی حکومت نے تعمیر کروایا۔ اس سٹیشن کی تعمیر کا ٹھیکہ میاں محمد سلطان چغتائی کو عطا کیا گیا، جو کہ شاہی مغل سلطنت کے سابقہ شہزادے تھے۔ اس اسٹیشن کی مرکزی عمارت کا سامنے کا حصہ حکومت نے رد کر دیا تھا، جس کو سلطان چغتائی نے اپنی جیب سے دوبارہ تعمیر کروایا۔

سہولیات[ترمیم]

چونکہ یہ پاکستان میں ریلوے نیٹ ورک کا مرکزی اسٹیشن ہے تو یہاں میسر کسی بھی عظیم ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کے متوازی ہیں۔ خوراک، کتب خانے، مشروب کے مراکز اور بینکوں کی سہولیات یہاں اتم درجہ ہر پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ کچھ عالمی اہمیت کے ہوٹلوں جیسے میک ڈونلڈ اور پیزا ہٹ نے یہاں اپنی شاخیں پلیٹ فارم نمبر 2 پر قائم کی ہیں۔

تصاویر[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

پاکستان ریلویز
پچھلا اسٹیشن
خانیوال جنکشن
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن اگلا اسٹیشن
راولپنڈی