لشکر جھنگوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لشکرجھنگوی
شہرتLeJ
رہنماریاض بسرا 
اکرم لاہوری‎
سالہائے فعالیت1996–تا حال
مقاصدفرقہ واریت
فعال علاقےپاکستان
قابلِ ذکر کاروائیاںپاکستانی شیعہ مسلمانوں کا قتل اور سرکاری تنصیبات پر حملے
حیثیتآسٹریلیا، کینیڈا، یورپی یونین، پاکستان، برطانیہ اور امریکا کی طرف سے دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد۔

نوے کی دہائی میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ سے سپاہ صحابہ کی قیادت پر مقدمات بننے لگے اور حکومتی دباو میں اضافہ ہوا تو مولانا ضیاءالرحمان فاروقی نے 1996ء میں ملک اسحاق، اکرم لاہوری (جو اس وقت سکهر جیل میں قید ہے) اور ریاض بسرا کی سرپرستی میں سپاہ صحابہ سے الگ تنظیم لشکر جھنگوی کی بنیاد رکھی،[1]، جو بظاہر ایک الگ تنظیم تھی مگر اس کے کارکنان کو قانونی اور مالی پشت پناھی سپاہ صحابہ ہی فراہم کرتی تھی۔

دیوبندی مسلک سے تعلق رکھنے والی جماعت سپاہ صحابہکا نام پہلے انجمن سپاہ صحابہ تھا۔ یہ جماعت 1944ءمیں امرتسر میں قائم ہونے والی "تنظیم اہلسنت" نامی شیعہ مخالف جماعت کا تسلسل ہے جو 1984ء میں دیوبندی عالم مولانا نور الحسن بخاری کی وفات کے ساتھ عملی طور پر ختم ہو گئی تھی۔ مولانا نور الحسن بخاری کی وفات کے بعد پاکستان میں شیعیت کے خلاف یلغار کے لیے سپاہ صحابہ کے نئے نام سے اس جماعت کی تنظیم نو 1985ء میں پاکستانی پنجاب کے شہر جھنگ میں دیوبندی عالم مولاناحق نواز جھنگوی نے کی۔


آج کل سپاہ صحابہ کے سیاسی نظریات رکھنے والے زیادہ تر کارکن احمد لدھیانوی کے حق میں ہیں جبکہ انتہا پسند کارکنوں کی بڑی تعداد ملک اسحاق کو پسند کرتی تھی۔

ملک اسحاق جب رہا ہوئے تو اس وقت وہ کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ تھے اور 2012ء میں لدھیانوی سے بات چیت کے بعد سپاہ صحابہ اور لشکر جھنکوی کی صلح ہو گئی، جس کے بعد ملک اسحاق سپاہ صحابہ کے نائب امیر بنے۔ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور انھیں اکتوبر 2009 میں جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائینڈ سمجھا جاتا ہے۔ انھیں پھانسی بھی دی جاچکی ہے اور تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہو گئے تھے۔[2] لشکرِجھنگوی اُس عسکریت اور شدت پسندی کے مجموعے کا ایک حصہ ہے، جس کی طویل تاریخ ہے اور یہ کسی خاص علاقے کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان اور اس کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

لشکرِ جھنگوی آج دہشت گردی کے خطرات میں خود اپنی ہی ایک تاریخ ہے: اس کا آغاز شیعہ مخالف ایجنڈے سے ہوا اور انھوں نے اپنی طویل فہرست کے مطابق چُن چُن کر شیعہ اور زائرین کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ یہی نہیں، اکثر اوقات انھوں نے اندھا دھند حملے بھی کیے، جن میں بچے اور خواتین بھی براہ راست نشانہ بنیں۔[3] بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی موجود ہے اور اس نے مبینہ طور پر بلوچ علیحدگی پسندوں سے رابطے استوار کر لیے ہیں۔ وہاں قبائلی علاقوں میں بھی لشکرِ جھنگوی ہے، جو طویل عرصے تک پہلے القائدہ کے ساتھ کھڑی تھی، اب تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات ہیں۔

وہاں پنجاب میں لشکرِ جھنگوی موجود ہے، جو پنجابی طالبان کے زیرِ سایہ، خود کو بدستور پروان چڑھاتے ہوئے اپنا دائرہ وسیع کرتی چلی جا رہی ہے۔ لشکرِ جھنگوی عسکریت اور شدت پسندی کے مختلف چہروں اور جہتوں کا صرف ایک رخ ہے۔[3] ملک اسحاق پر ایک مقدمہ جسے صوبائی حکومت نے ملٹری کورٹ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے کہ انھوں نے 3 مارچ 2009ء کو قذافی اسٹیڈیم کے قریب سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملہ کی منصوبہ بندی کی تھی۔[4] ادھر امریکی حکام نے پاکستان کی کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے بانی امیر ملک محمد اسحاق کو ’خصوصی عالمی دہشت گرد‘ قرار دے دیا ہے۔ محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک اسحاق نے ایسی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اپنے کردار کو تسلیم کیا ہے جن کے نتیجے میں 100 سے زیادہ پاکستانیوں کی جانیں گئیں۔ ملک اسحاق پر سو سے زیادہ شیعہ اور دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے مقدمات قائم ہیں اور وہ تقریباً پندرہ سال جیل کاٹ چکے ہیں۔[5] بی بی سی کی ایک رپورٹ میں حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے حالیہ واقعات میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی ملوث ہے جس کا مقصد تنظیم کے ارکان کی پھانسیاں رکوانے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔ وفاقی وزارتِ داخلہ کی طرف سے صوبوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ اس کالعدم تنظیم نے کارروائیوں کے لیے القاعدہ سے بھی مدد مانگی تھی اور وہاں سے انکار پر اس نے تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق لشکرِ جھنگوی نے جیلوں میں قید اپنے شدت پسندوں کی رہائی کے لیے عام لوگوں کو یرغمال بھی بنا سکتی ہے۔ کریک ڈاؤن کے بعد تنظیم کے ارکان نے القاعدہ سے مدد مانگی تاہم القاعدہ کے ذمہ داران نے عراق اور شام میں مصروفیت کی وجہ سے لشکرِ جھنگوی کی مدد کرنے سے معذوری ظاہر کر دی تھی۔ القاعدہ کے انکار کے بعد تنظیم نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ سے رابطہ کیا جنھوں نے نہ صرف لشکر جھنگوی کو مالی معاونت فراہم کی بلکہ انھیں مزید معاونت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔[6] پھانسی پر پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 22 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے جن میں لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والے متعدد شدت پسند بھی شامل ہیں۔[6] 3 فروری 2015ء کو بھی کراچی میں لشکرِ جھنگوی کے دو ارکان کی پھانسی کے بعد دو نجی اسکولوں کے قریب کریکر دھماکوں کے بعد پولیس کو جائے وقوع سے ایسے پمفلٹ بھی ملے تھے جن میں متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’ہمارے لوگوں کو پھانسی دینے اور جعلی مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ بند کرو ورنہ یہ واقعہ بھرے اسکول میں بھی پیش آ سکتا ہے۔‘[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Briefly: Asia"۔ Washington Times۔ 2011-07-14۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2013 
  2. ساتھیوں کو پھانسی دی تو پنجاب حکومت کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیں گے | اردو محفل فورم[مردہ ربط]
  3. ^ ا ب بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی - Opinions - Dawn News
  4. BBC Urdu - پاکستان - ’اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے‘
  5. ملک اسحاق ’عالمی دہشت گردوں‘ کی فہرست میں شامل - BBC News اردو
  6. ^ ا ب پ ’القاعدہ کے انکار پر لشکرِجھنگوی کا طالبان سے گٹھ جوڑ‘ - BBC News اردو