للت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راگ موسیقی
فہرست ٹھاٹھ
کلیان ٹھاٹھ
ایمن کلیانبھوپالی
بھیرویں ٹھاٹھ
بھیرویںگن کلیللت
ٹوڈی ٹھاٹھ
میاں کی ٹوڈیملتانی
کھلچ ٹھاٹھ
راگیشریتلنگتلک کا مودجھنجھوٹی
بھیرویں ٹھاٹھ
بھیرویںمالکونس
ماروا ٹھاٹھ
مارواپوریا
آساوری ٹھاٹھ
آساوریدرباری
بلاول ٹھاٹھ
کیداراپہاڑیبہاگ
پوربی ٹھاٹھ
پوریا دھناسریبسنت
کافی ٹھاٹھ
شدھ بہارپیلوبھیم پلاس

للت بھیروں ٹھاٹھ کا کھاڈو بعنی بالترتیب آروہی امروہی کے چھ سر کا راگ ہے۔

دوسرے راگوں سے تعلق[ترمیم]

بعض گائک اس کو ماروا ٹھاٹھ کا راگ مانتے ہیں اور بعض کے نزدیک ٹوڈی ٹھاٹھ بھی ہے مگر مستند موسیقی کی کتابوں میں للت کو بھیروں ٹھاٹھ میں ہی دکھایا گیا ہے۔ للت میں چند ایک دوسرے راگ اور راگنیوں کی طرح دونوں مدھیں مستعمل ہیں مگر ان کے استعمال کا طریقہ راگ اور راگنیوں کی ترتیب کے مطابق ایک دوسرے سے بالکل جداگانہ ہے۔ چند راگ اور راگنیوں کے نام حسب ذیل ہیں، جن میں للت کی طرح دونوں مدھیں استعمال ہوتی ہں:

للت - رام کلی - کیدارا - شدھ سارنگ - آنندی؛ وغیرہ

تشکیل راگ[ترمیم]

للت کا وادی سر مدہم اور کھرج سوادی ہے۔ بعض استادان فن گندھار کو وادی اور نکھاد کو سموادی مانتے ہیں۔ پنچم سر اس میں ورج یعنی متروک ہے۔ پنچم کے اضافے سے یہ راگ للت پنچم بن جاتا ہے۔ دونوں مدھموں کی بار بار تکرار اور ملاپ للت کی صحیح شکل و صورت اور سروپ کی تشکیل میں نمایاں مدد دیتی ہے اور اس کی خوب صورتی اور دل کشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

تاثر[ترمیم]

للت کو شام کے مروا ٹھاٹھ سے منسوب کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کے گانے کا وقت بھٹیار کی طرح صبح ہی ہے۔

آروہی آمروہی[ترمیم]

اس راگ کی آروہی آمروہی یوں ہے:

آروہی سا - نی - رے - گا ما دھا - لی سا
امروہی سا - نی - دھا - ما - گا - رے - سا

آروہی میں کومل مدہم اور آمروہی میں دونوں مدہمیں استعمال کی جاتی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

اختر علی خان، ذاکر علی خان؛ نورنگ موسیقی۔ اردو سائنس بورڈ، لاہور؛ 299 اپر مال روڈ۔ 1999ء باب دوم، صفہ 66-70۔