لندن انڈرگراؤنڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین

لندن انڈرگراؤنڈ ایک برقی ریل گاڑیوں کا نظام ہے، جو کہ لندن، برطانیہ میں واقع ہے۔ دنیا میں سب سے پرانا زیرِ زمین ریلوے ہے۔ 1863 کے سال میں چلنا شروع کیا، 'میٹروپالیٹن ریلوے' کا نام کے تحت۔ کھلنے کے بعد، بہت سارے دیگر شہروں میں اس نظام کی نقل کی گئی، مثلاً نیو یارک اور مادرید میں۔ حالاں کہ نام اس کا ہے 'انڈرگراؤنڈ'، جس کا مطلب ہے 'زیرِ زمین'، تقریباً ادھی لائن زمین کے اوپر ہی ہے۔ انگریزی بول چال میں 'ٹیُوب' کہا جاتا ہے، کیوں کہ چند لائنوں کے سرنگ زمین کے نیچے گزرنے والے ٹیوب کی طرح نظر آتے ہیں۔ لندن انڈرگراؤنڈ میں شامل ہیں 274 سٹیشن، اور 408 کیلومیٹر سے زائد پٹری۔ کئی لائنیں اور سٹیشن کچھ وقت کے بعد بند ہو گئے، مثلاً آلڈوِچ۔ 2006 کے سال سے لے کر 2007 تک، ایک ارب سے زائد مسافرین نے لندن انڈرگراؤنڈ کو استعمال کیا۔

انڈرگراؤنڈ ٹرینوں کے نظام دیگر ممالک میں میٹرو یا سبوے (شمالی امریکہ میں) بھی کہلاتے ہیں۔ برطانیہ میں 'سبوے' زیرِ زمین پیدل راستوں کو کہا جاتا ہے۔